حکو مت طلاق ثلاثہ ،،حج سبسڈی ختم کرکے ملک کے اکثریتی طبقہ کی خوشنودی اور ووٹ حاصل کر نا چاہتی ہے

آکولہ۔ 19 جنوری (ےو اےن اےن ) عور توں کے حقوق کی جتنی پاسدار ی مذہب اسلام میں ہے اتنا کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہے،اسلام نے عورتوں کو ہر طرح کے حقوق سے نوازہ ہے اور انکی عزت و توقیر میں کوئی کمی نہیں رکھی ہے ،لےکن افسوسناک بات یہ کہ خود ہمارے سماج نے عورتوں کو اسلام کے عطاءکردہ حقوق سے کافی حد تک محروم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مسلم خواتین گو ناگوں مسائل سے دوچار ہےں ،اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں انکو حاصل شدہ حقوق دئےے جائےں اور انکے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی اور زیادتی نہ ہونے پائے ۔ان خیا لات کا اظہار گذشتہ کل اکولہ شہر میں منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ ، سیرة البنی ﷺ ، اور طلاق ثلاثہ بیداری مہم سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے حج سبسڈی ختم کرنے ،اور اور بغیر محرم کے عورتوںکو حج کرنے کی اجازت دینے اور طلاق ثلاثہ ،کے معا ملے میں مرکزی حکو مت پر سخت تنقید کی ،اور کہا کہ حکومت ان معا ملات کو اٹھا کر اکثریتوں کی خوشنودی اور وو ٹ حاصل کر نا چاہتی ہے ،انہیں نے کہا کہ حواتین کو اسلام سے بد ظن کرنے کی حکو مت لاکھ کوشش کرلے لےکن وہ اپنی کوشش میں کا میاب نہیں ہو گی ،ایک دیندار مسلمان عورت بغیر محرم کے حج کرنے کا خیال بھی دل میں نہیں لائے گی ۔ مسلمان اپنے فریضہ حج کی ادائیگی میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں کرے گا چاہے سبسڈی ملے یا نہ ملے۔انہوں نے جمعیة علماءکی دینی ،ملی خد مات بالخصوص فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنیؒ( سابق صدر جمعیة علماءہند ) کی مسلم ریزرویشن ،ملک و ملت بچاﺅ تحریک، جےل بھرو تحریک میں انکی قر با نیوںپرروشنی ڈالتے ہوئے شرکاءاجلاس سے اپےل کی کہ اس وقت تین طلاق ایک ساتھ نہ دینے ،اور جہیز نہ لےنے والی تحریک کا حصہ بنیں اور عوامی بیداری پیدا کریں۔ مولانا محمد عر فان قاسمی مبلغ دار العلو م دیو بند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کا ایمان ہے کہ ہم سب کا ایما ن ہے کہ الوہےت اور معبودیت اللہ کی ذات پر ختم ہے ،اسی طرح نبوت و رسالت حضور ﷺ کی ذات پر ختم ہے حضو رر ﷺ کی نبوت وحی ہے اللہ کی طرف سے عطاءہے ،نبوت کا انتخاب اللہ کی مرضی پر منحصر ہے اصحاب نبی ﷺ کا انتخا ب اللہ کا انتخاب ہے ، اسی لئے اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ نبی کی تنقیص کرنا اللہ کی پسند کو چیلےنج کر نا ہے ،اسی طر ح صحابہ کی تو ہےن کرنا انہےں معیار حق نہ ما ننا اللہ کی پسند پراشکال کر نا ہے اور اللہ کی پسند پر اعتراض کرنے والے کا ایمان خطرے میں ہے۔ مولانا قاسمی نے سیرة طےبہ اور اصلاح معاشرہ کے عنوان اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اپنی ساری زندگی کے معاملات کوحضور ﷺ کے طریقے پر لاﺅ ،احکام خدا وندی کو اپنی زندگیوں میں نا فذ کرو ،سنتوں کو اختیار کرو ،بد عات ، خرافات، جاہلانہ اور غیر اسلامی رسم و رواج کو اپنے معاشرہ سے باہر نکالواور طریقہ رسول کو اپنی عملی زندگیوں میں داخل کرو۔ اس اجلاس سے مفتی محمد روشن قاسمی ( سکر یٹری جمعیة علماءمہا راشٹر برائے ودربھ) نے اپنے بیان میں اصلاح ظاہر و باطن ،معاشر ت و معاملا ت کی درستگی ، پنے اور غیرو ںکے ساتھ حسن سلوک اور خیر خواہی کر نے کی اہمیت و افادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے جمعیة علماءکی خدمات و تاریخ کو دلنشیں انداز میں پےش کےا ۔ اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ، صد ر محترم مولا نا ندیم صدیقی نے نشان جمعیة کی پر چم کشائی کی ،حافظ محمد اویس نے ترانہ جمعیة پیش کےا ۔ مولانا وصی اللہ مظاہر ی ضلع صدر نے جمعیة علماءاکولہ کی کا رکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اکولہ کے تمام تعلقوں میں جمعیة علماءکی یو نٹےں قائم ہیںاور کام کر رہی ہیں، انکی خدمات کو سراہا گیا اور تمغہ امتیاز سے نوازہ گیا۔اسی طرح صدر جمعیة علماءمہا راشٹر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی، مولانا محمد عرفان قاسمی مبلغ دارا لعلوم دیو بند ،مفتی محمد روشن قاسمی سو نوری ،مولاناوصی اللہ مظا ہری ضلع صدر ،و دیگر کو نشان جمعیة کا تمغہ امتیاز پیش کےا گیا ۔اس اجلاس میں شہر کے علماءکرام ،ائمہ مساجد اور عمائد ین شہر کے بشمول مفتی اظفار مجتبی ،قاری عبد الکریم ،مولانا یوسف حسینی، مولانا عبد السلام مظاہری ،مولانا طفیل ندوی ،مولانا حفیظ مظاہری ،مولانا صدر الدین ،مولانا انیس ،مفتی حکےم الدین ،مولانا عمران ،مولانا اسماعیل ٹمولانا توصیف ودیگر کے ساتھ عوام کی بڑی تعدا شریک تھی۔