دنیا کے ذہین ترین بچّے کا اعزاز حاصل کرنے والا مصری طالبِ علم

قاہرہ،۲جنوری(پی ایس آئی)مصر کے 13 سالہ عبدالرحمن حسین نے ملائیشیا میں منعقد ہو نے والے مقابلے میں دنیا کے ذہین ترین بچّے کا اعزاز حاصل کر لیا، مقابلے میں 70 سے زیادہ مما لک نے شرکت کی۔مصری بچّے نے اپنی ذہا نت کا استعمال کرتے ہوئے صرف 8 منٹوں میں ریاضی کے 230 پیچیدہ سوالات حل کر کے دنیا بھر سے آ ئے ہوئے 3000 شرکاءمیں پہلی پوز یشن حاصل کر لی۔عبدالرحمن حسین نے العر بیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کامیابی کے حوالے سے اپنے اساتذہ اور تربیت کاروں کا ممنو ن ہے۔ ان میں ا±س کی خاتون ا ستاد بتول محمد منتصر سرفہرست ہیں جنہوں نے عبدا لرحمن کو اس مقابلے میں شرکت کے لیے خصوصی تربیت دی ۔ بتول محمد منتصر کا کہنا ہے کہ یاددا شت اور مشاہد ے کو مضبوط بنانے کے لیے عبدا لرحمن کی تربیت کا آغاز 2014 سے کیا گیا ۔ اس دوران پیچیدہ نوعیت کی ذہنی مشقوں سے یہ بات سامنے آئی کہ عبدالرحمن کی ذہنی استعداد کی رفتار میں بڑی حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ بعد ازا ں اسے ملائیشیا میں ہونے والے اس عالمی مقا بلے کے لیے منتخب کر لیا گیا۔بتول کے مطابق مقا بلے میں امیدواروں کو 4 صفحات پر مشتمل ریا ضی کے 315 پیچیدہ سوالات دیے گئے تھے اور انہیں مقررہ وقت میں ان میں زیادہ سے زیادہ سو الات کو حل کرنا تھا۔ مقابلے میں عبدالرحمن نے سب سے زیادہ 230 سوالات حل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔