دھونی، روہت، وراٹ رٹین،کے کے آر نے گمبھیر کو چھوڑا

دہلی، 04 جنوری (یو این آئی) دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں لوٹی چنئی سپر کنگز نے اپنے سب سے زیادہ کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی، آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینز نے روہت شرما اور رائل چیلنجرز بنگلور نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو اپنے ٹیموں میں رٹین کیا ہے جبکہ کولکاتا نائٹ رائڈرس نے اپنے کپتان گوتم گمبھیر اور بنگلور نے دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل کو رٹین نہیں کیا۔ آئی پی ایل کے 2018 سیزن کے لئے چار جنوری کھلاڑیوں کو رٹین کرنے کی آخری تاریخ تھی۔فرنچائزز ٹیمیں اس ماہ کے آخر میں ہونے والی نیلامی سے پہلے برقراری کے ذریعے اور نیلامی کے دوران رائٹ ٹو میچ کارڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پانچ کھلاڑیوں کو حاصل کر سکتی تھیں۔ جمعرات کو آٹھ فرنچائزز ٹیموں نے کل 18 کھلاڑیوں کو رٹین کیا۔دو بار کی چمپئن چنئی نے دھونی کے علاوہ سریش رینا اور رویندر جڈیجہ کو رٹین کیا جبکہ ممبئی انڈینز نے روہت شرما، ہردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کو رٹین کیا۔بنگلور نے وراٹ کوہلی، اے بی ڈیولیرس اور سرفراز خان کو رٹین کیا۔ کولکاتا کو دو بار چمپئن بنانے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز گوتم گمبھیر اور دھماکہ خیز کیریبین بلے باز کرس گیل کو ان کی پرانی بنگلور ٹیم نے آئی پی ایل کے 11 ویں سیشزن کے لئے رٹین نہیں کیا۔ رٹین شدہ کھلاڑیوں میں وراٹ کو سب سے زیادہ 17 کروڑ روپے ملے ہیں جبکہ دھون¸ اور روہت شرما کو 15۔15 کروڑ روپے ملے ہیں۔چنئی کی طرح دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں واپس آئی راجستھان رائلس نے صرف ایک کھلاڑی کو برقرار رکھا ہے ۔ چنئی اور راجستھان کو اپنی 2015 کی ٹیموں نے ہی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا تھا۔راجستھان نے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو 12 کروڑ روپے کی قیمت پر برقرار رکھا ہے ۔گزشتہ سیزن میں دہلی ڈئیر ڈیولس کی ٹیم نے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت، جنوبی افریقہ کے کرس مورس اور ممبئی کے بلے باز شریس ایر کو رٹین کیا ہے ۔ کنگز الیون پنجاب نے آل را¶نڈر پٹیل، کولکاتا نے سنیل نارائن اور آندرے رسل اور سنرائزرس حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر اور بھونیشور کمار کو رٹین کیا ہے ۔حیدرآباد نے اپنے سابق کپتان شکھر دھون کو اس بار رٹین نہیں کیا۔ برقراری میں وراٹ واحد ایسے کھلاڑی رہے جنہیں کسی فرنچائزی ٹیم نے آئی پی ایل آپریشن کونسل کی طرف سے پہلے رٹین کیے جانے والے کھلاڑی کے لئے مقرر 15 کروڑ روپے سے زیادہ کی قیمت دی ہے ۔وراٹ کو 2018 سیزن کے لئے بنگلور ٹیم 17 کروڑ روپے دے گی۔ بنگلور کے بلے باز سرفراز خان واحد انکیپڈ کھلاڑی رہے جنہیں رٹین کیا گیا۔ برقراری میں نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت سرپرائزڈ پیکیج رہے جنہیں دہلی نے آٹھ کروڑ روپے میں رٹین کیا۔گھریلو سیزن میں اپنی خراب فارم کے باوجود اترپردیش کے بلے باز سریش رینا اپنی پرانی ٹیم چنئی میں واپسی میں کامیاب رہے اور انہیں 11 کروڑ روپے کی قیمت ملے گی۔
رٹین شدہ کھلاڑی:
ممبئی انڈینز۔ روہت شرما (15 کروڑ روپے )، ہاردک پانڈیا (11 کروڑ) اور جسسپریٹ بمراہ (سات کروڑ)
سیلری کیپ سے کٹوتی۔33 کروڑ روپے
نیلامی کے لئے بچا سیلری کیپ۔47 کروڑ روپے
نیلامی کے لئے رائٹ ٹو میچ کارڈ۔دو
رائل چیلنجرس بنگلور ۔ وراٹ کوہلی (17 کروڑ)، اے بی ڈیولیرس (11 کروڑ)، سرفراز خان (1.75 کروڑ)
سیلری کیپ سے کٹوتی۔31 کروڑ
نیلامی کے لئے بچا سیلری کیپ۔49 کروڑ
نیلامی کے لئے رائٹ ٹو میچ کارڈ۔دو