دہلی کے عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی مکمل

نئی دہلی18جنوری(پریس ریلیز) ریاست دہلی سے حج بیت اللہ کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے درخواست گذار عازمین کے لیے آج دہلی سکریٹریٹ کے مین آڈیٹوریم میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مہمان خصوصی دہلی کے وزیر مالگذاری کیلا ش گہلوت اور مہمان ذی وقار دہلی کے وزیر خورا ک و رسد عمران حسین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد اشراق خان، ممبران فیروز احمد ، نصرالدین سیفی ، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی، ایس ڈی ایم ہیڈ کواٹر پی۔آر کو شک، حج کمیٹی آ انڈیا کے ممبرڈاکٹر مونس انصاری اور حج کمیٹی آف انڈیا کے لائزن آفس کے انچار ج سلطان عالم کے علاوہ گروپ آف حج اینڈ سو شل ورک آرگنائز یشن کے صدرحاجی محمد ادریس ودیگرذمہ دران اور ممبران بھی موجود تھے۔واضح ہو کہ قرعہ انداز ی کی باضابطہ تقریب کا انعقاد 18 جنو ری 2018 کو صبح11:30بجے دہلی سکر یٹر یٹ کے مین آڈیٹوریم ہال نمبر1میں دہلی کے وزیر مالگذاری جناب کیلاش گہلوت کے ہاتھو ں آن لائن قرعہ اندازی کے افتتاح کے ساتھ کیا گیا۔ دہلی میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب سے اس سال 1954سیٹیں الاٹ کی گئیں ہیں جبکہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو اس سال موصول ہونے والی درخواستوں کی مجموعی تعداد8056 ہے جس میں 70سال سے زائد عمر کے بمع ایک ساتھی کے کل 170درخواستیں موصول ہوئی اور عمومی زمرہ میں 7879 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور آج بذریعہ قرعہ اندازی 1784عازمین کو منتخب کیا گیا جبکہ 6095عازمین کو ویٹنگ میں رکھا گیا ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض اشفاق احمد عارفی نے ادا کیے۔ پروگرام کے اختتام پر محسن علی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔