ریاست آندھراپردیش کے220اردوپرائمری اسکولوں کوترقی

کرنول۔ 3جنوری(یواین این)اسٹیٹ پراجکٹ ڈائرکٹرسرواشکھشاابھیان آندھراپریش ڈاکٹرناصر صاحب کے بموجب حکومت آندھراپردیش نے ایک اچھاقدم اٹھاتے ہوئے ریاست آندھراپردیش کے 220اردوپرائمری اسکولس کوترقی دیتے ہوئے اپگریڈUP کیاہے،جس میںآٹھو یں جماعت تک تعلیم دی جائے گی۔اس سلسلہ میںایس ایس اے کرنول کے کانفرنس ہال میں شعوربیداری نشست منعقدکی گئی ۔اکیڈیمیک مانٹرنگ آفسرڈاکٹروی پرساد نے اس موقعہ پربا ت کرتے ہوئے کہاکہ ترقی یافتہ اسکولس میںضلع کرنول کے58اردواسکولس شامل ہیں۔انہوںنے مذکورہ تمام اسکو لس کے صدورمدرسین کوہدایت دی کہ وہ فوری عمل کرتے ہو ئے پانچویںجماعت کے بعدچھٹویں، ساتو یں اور آٹھو یں جما عت میںداخلے لیں۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میںمرکزی حکوت سے 15کروڑروپئے بجٹ بھی جاری کیاگیاہے، اندرون دوماہ فی اسکول3اساتذہ کاتقررعمل میںآئے گا،اس سے قبل عارضی فی اسکول تین اساتذہ ودھیاوالینٹریس کی حیثیت سے تقررکئے جائیںگے،فی مدرس7000روپئے تنخواہ رہے گی،اس لحاظ سے جملہ ضلع کرنول میں 174ا رد و جا یدادیںپر کی جائیںگی،مذکورہ یو پی اسکولس میںخدمات انجام دینے کے لئے 70فیصد اساتذہ ترقی پرروانہ کئے جا ئیں گے ،جبکہ 30فیصداساتذہ ڈائرکٹ اسپیشل ڈی ایس سی کے ذریعہ عنقریب عمل میںلایاجائے گا۔اس کے علاوہ مذکورہ تمام ترقی یافتہ اسکولس کوفی اسکول تین زائددرسگاہیںبھی تعمیرکی جا ئیں گی،جس کے لئے بجٹ موجودہے،انہوںنے کہاکہ پرائمری اسکولس میںبھی دس طلباءپرایک ودھیاوالینٹریرتقررکیاجائے گا،انہوںنے اعلان کیاکہ ایس ایس اے کے تحت چلائے جانے والے دینی مدارس کے طلباءمیںکھیل کودکے مقابلے منعقدکرتے ہوئے یوم جمہوریہ کے موقعہ پرانعامات دئے جا ئیںگے۔اسسٹنٹ مانٹرنگ آفسررفیق صاحب نے خطا ب کرتے ہوئے اساتذہ کوہدایت دی کہ وہ فوری عمل میںلاتے ہوئے طلباءکے داخلوںکی کوشش کریں۔سابق اسسٹنٹ ما نٹرنگ آفسرعبدالعزیزصاحب نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی،انہوںنے کہاکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ،کوشش کریںاوراردوزبان کی ترقی کی پوری سعی کر یں ۔ اس دوران اسٹیٹ پراجکٹ ڈائرکٹرسروا شکھشا ابھیان آند ھرا پریش ڈاکٹرناصر صاحب نے فون پربات کرتے ہوئے کہاکہ اردوزبان سے تعلیم حاصل کرنے ولے طلباءکواردوزبان پر عبورلانے کے لئے اسکولس کوترقی دی گئی ہے،انہوںنے کہا کہ عام طورپراردواسکولس کے طلباءکوکسی ایک زبان پربھی عبو ر حاصل نہیںہوتا،جس سے طلباءکوکافی دشواریوںسے دوچا ر ہوناپڑتا ہے۔انہوںنے اساتذہ کوہدایت دی کہ مکمل محنت ولگن کے ساتھ کام کریں،اردوزبان میٹھی اورسریلی زبان ہے، انہوںنے کہاکہ اردوزبان کے سیکھنے سے ملک کاتمام حصہ سفرکیاجاسکتاہے،جبکہ تلگوکسی مخصوص علاقہ یاریاست میںچلتی ہے۔سینیئرمدرس داداپیرصاحب نے کہاکہ اس معاملہ میںاساتذہ کی بھرپورتعاون اورہنمائی کی جائے گی ۔