زمبابوے کو ہراکر بھارت انڈر -19ٹیم ورلڈ کپ کوارٹرفائنل میں

ما¶نٹ مانگ نوئی، 19 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی انڈر -19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی یوتھ ورلڈ کپ میں مسلسل دوسرے میچ میں زمبابوے کو بھی یکطرفہ انداز میں 10 وکٹ سے شکست دے کر جمعہ کو کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹ سے شکست دینے کے بعد زمبابوے کے خلاف بھی ہندوستانی ٹیم نے 10 وکٹ سے جیت درج کی۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری زمبابوے کی ٹیم 48.1 اوور میں 154 کے اسکور پر آل آ¶ٹ ہو گئی۔ہندوستان کے سلامی بلے باز شبھم گل اور ھاروک دیسائی نے پہلے وکٹ کے لئے 21.4 اوور میں 155 رن کی ناٹ آوٹ ساجھے داری کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔ دیسائی نے 73 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آ¶ٹ 56 رن اور شبھم نے 59 گیندوں میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آ¶ٹ 90 رن کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ شبھم کو ان کی بہترین اننگز کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا اور اسی کے ساتھ گروپ بی میں ہندوستان نے تینوں میچوں جیت کر چوٹی پر رہتے ہوئے ناک آ¶ٹ میں داخلہ حاصل کرلیا۔ کوچ راہل دراوڑ کی رہنمائی میں ہندوستانی انڈر -19 ٹیم نے عالمی کپ میں پہلا میچ آسٹریلیا سے 100 رنز سے ، پاپوا نیو گنی سے دوسرا میچ 10 وکٹوں سے اور جمعہ کو زمبابوے سے تیسرا میچ بھی 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری زمبابوے کو ہندوستانی بولروں نے آغاز سے ہی جھٹکے دینے شروع کر دیئے اور اس کے اوپنر گریگور¸ ڈالر (چار) سستے میں فاسٹ بولر شوم ماو¸ کا شکار ہو گئے ۔ اگرچہ گزشتہ میچوں میں ہیرو رہے ماو¸ اس کے بعد کوئی وکٹ نہیں لے سکے اور اس بار انکول رائے نے اپنی بولنگ سے تعریف لوٹی ۔ رائے نے 7.1 اوور میں 20 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ نکالے ۔زمبابوے کے صرف تین بلے باز ہی 30 رن تک پہنچ سکے اور انہوں نے مسلسل وقفے پر وکٹ گنوائے ۔ملٹن شمبا 36 رنز بنا کر ٹیم کے بڑے اسکورر رہے ۔کپتان لیام روشے نے 31 رن بنائے جنہیں رائے نے بولڈ کیا۔ابھیشیک شرما کو 22 رنز اور ارشدیپ سنگھ کو 10 رن پر دو وکٹ ملے ۔ پراگ کو ایک وکٹ ہاتھ لگا۔ اعتماد سے لبریز ہندستانی انڈر 19 ٹیم کے کپتان پرتھوی شا نے اس میچ میں کچھ تبدیلیاں بھی کیں اور شبھم اور ھاروک کو مڈل آرڈر میں بھیجا اور دونوں نے اس موقع کو دونوں ہاتھوں سے لیا ۔ ہندستان ابھی جیت کی ہیٹ ٹرک کے بعد کوارٹر فائنل میں گروپ سی کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے کھیلے گ¸ اور شاید اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ مختصر اسکور: زمبابوے انڈر19۔481 اوور 154 آل آ¶ٹ ہندستان انڈر19۔214 اوور 155 رنز