سابق وزیر رگھوناتھ جھا کا انتقال، گورنر، وزیراعلیٰ کا اظہار غم

پٹنہ ،15جنوری (اسٹاف رپورٹر)لالو پرساد یاد وکے قریبی مانے جانے والے سابق مرکزی وزیر رگھوناتھ جھاکا سموار کے روز دہلی میںانتقال ہو گیا ۔جیسے ہی ان کےانتقال کی خبرشیوہر پہنچی ،پورے ضلع میں غم کی لہر دوڑ گئی۔آنجہانی رگھوناتھ جھا شوہر ضلع کے امبا گاﺅں کے رہنے والے تھے ۔ایک لمبے وہ عرصے وہ شوہر سے ایم ایل اے رہے ۔مسٹر جھا گوپال گنج اور بتیا سے ایم پی بھی منتخب ہوئے تھے ۔رگھوناجھا کی عمر 82 سال کی تھی ۔وہ پچھلے کئی برسوں سے کڈنی کی بیماری میں مبتلا تھے ۔ان کا علاج دہلی کے رامنوہر لوہیا اسپتال میں چل رہاتھا´انھیں لوگ شیوہر ضلع کے بانی بھی کہتے ہیں ۔ رگھوناتھ جھا کے انتقال پر گورنر ستیہ پال ملک نے اظہار افسوس کیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ آنجہانی رگھوناتھ جھا نے مرکزی اور ریاستی حکومت میں وزیر کی حیثیت ملک اور خاص طورپر صوبہ بہار کی ترقی کی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی تھیں ۔ان کے انتقال سے بہار کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔گورنر موصوف نے رگھوناتھ جھا کی آتما کی شانتی اور ان کے اہل خاندان کو اس سانحہ کو برداشت کر نے کی طاقت عطاکر نے کیلئے ایشور سے پرارتھنا کی ہے ۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی رگھو ناتھ جھا کے انتقال پر افسوس ظاہر کیاہے ۔وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رگھونا تھ جھا ایک منجھے ہوئے تجربہ کار سیاسی رہنماءتھے ۔ان کے انتقال سے نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی شعبوں کو بھی بے حد نقصان ہوا۔وزیر اعلیٰ نے اعلان کیاہے کہ رگھو ناتھ جھا کی آخری رسوم کی ادائیگی سرکار اعزاز کے ساتھ ہو گی ۔وزیر اعلی ٰ نے رگھو ناتھ جھا کی آتما کی شانتی اور ان کے متعلقین کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر عطا کر نے کیلئے دعا کی ہے ۔ سابق زیر اعلیٰ رابڑی دیوی ،اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو ،سابق وزیر اور ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو اور راجیہ سبھا ایم پی میسا بھارتی نے بھی سابق مرکزی وزیر اور ایم پی رگھوناتھ جھا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔انھوں نے کہا ہے کہ رگھو ناتھ جھا کا انتقال پر راجد خاندا ن کے ساتھ ساتھ ہماری فیملی کیلئے بھی بہت بڑا نقصان ہے ۔ان کا تعلق ہمارے خاندان سے بہت گہراتھا۔وہ ہم لوگوں کے بہت بڑے حمایتی رہے ۔ان کی سماجی اور سیاسی علاقے میں زبردست پیٹھ تھی ۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سماجی انصاف اور سیکولزم کے آدرشوں کو مضبوط کر نے میں مشٹر جھا کی کر دار بہت اہم تھا۔تینوں رہنماﺅں نے مسٹر جھا کی روح کو سکون اور اہل عیال کوقوت برداشت عطا کر نے کیلئے دعا کی ہے ۔ادھر تیجسوی پرساد یادو نے کہا ہے کہ آج لالو جی سے ملاقات کا موقع ملاتو انہیں رگھو ناتھ چچا کی موت کی اطلاع دیں گے ۔انھوں نے کہا ہے کہ ایسے ججھارو اور مقبول رہنماءکے انتقال سے سماجی اور سیاسی حلقے کو جو نقصان ہواہے اس کی تلافی ممکن نہیں ہے ۔