سرینا آسٹریلین اوپن سے باہر

میلبورن، 05 جنوری (یو این آئی) سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے نہیں اتریں گی۔امریکی کھلاڑی نے جمعہ کو ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا اعلان کیا۔ستمبر میں اپنی بیٹی کو جنم دینے کے بعد سرینا نے آسٹریلین اوپن میں کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔وہ حال ہی میں ایک نمائشی میچ میں بھی کھیلنے اتری تھیں۔لیکن اچانک انہوں نے ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سرینا نے گزشتہ سال آٹھ ہفتے کے حمل کے ساتھ ہی میلبورن میں خطاب جیتا تھا جو ان کا 23 واں گرینڈ سلیم تھا۔سر ینا حالانکہ اس کے بعد پھر 2017 کے باقی سیزن میں کھیلنے نہیں اتریں۔ گزشتہ چمپئن نے بیان جاری کرکے کہا کہ میری ٹیم اور کوچ نے یہی کہا کہ جب تک آپ مکمل طور پر تیار نہ ہوں ٹورنامنٹ میں نہیں اترنا چاہیے ۔اس لئے میں صرف مقابلے کے لیے میلبورن میں نہیں جانا چاہتی مجھے اچھا کھیلنا بھی چاہتی ہوں۔مجھے ابھی اور وقت کی ضرورت ہے ۔36 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے ابوظہبی میں فرانسیسی اوپن چمپئن جیلینا اوستاپیکو کے خلاف نمائشی میچ میں حصہ لیا تھا جہاں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔سرینا کے ہٹنے کے ساتھ ہی اس سال کے آسٹریلین اوپن کی چمک اور پھیکی ہو گئی ہے جہاں 15 سے 28 جنوری تک چلنے والے ٹورنامنٹ میں سابق نمبر ایک برطانیہ کے اینڈی مرے اور جاپان کے نمبر ایک کھلاڑی کائی نشیکوری پہلے ہی اپنے نام واپس لے چکے ہیں۔وہیں موجودہ نمبر ون رافیل نڈال اور سربیا کے نوواک جوکووچ کے بھی کھیلنے کو لے کر اب تک غیریقینی ہے ۔