سعودی عرب کے ساتھ تعلقات تزویراتی نوعیت کے ہیں : مصری صدر

قاہرہ7جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ہفتے کے روز قاہرہ میں شہری خدمات کے سعودی وزیر اور کابینہ کے رکن عصام بن سعید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مصر میں سعودی عرب کے سفیر بھی موجود تھے۔مصری ایوانِ صدرات کے سرکاری ترجمان بسام راضی نے بتایا کہ عصام بن سعید نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نیک تنماو¿ں کا پیغام مصری صدر کو پہنچایا۔اس موقع پر سیسی نے سعودی وزیر کا بھرپور خیرمقدم کیا اور باور کرایا کہ مصر اور سعودی عرب کے تعلقات تز ویراتی نوعیت کے ہیں۔مصری صدر نے زور دیا کہ ان کا ملک مختلف شعبوں مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ساتھ ہی عرب دنیا میں مشترکہ عمل کی سپور ٹ اور یک جہتی کو یقینی بنانے کے لیے بھی کو ششیں جاری رکھی جائیں گی تا کہ عرب دنیا کو در پیش چیلنجوں کا سامنا کیا جا سکے۔دوسری جانب عصام بن سعید نے ملاقات میں دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی قوّت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت دو طرفہ تعاون کے مختلف سلسلوں کو مضبوط بنانے کی خواہش مند ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی معا ملا ت میں مصر کے ساتھ مشاورت اور رابطہ کاری جاری رکھنا چاہتی ہے تا کہ عرب اور اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجوں کا تدارک کیا جا سکے۔