سعودی فضائی کمپنی کی پاکستانی شہروں تک سروس میں توسیع کا فیصلہ

دمام،ااجنوری(پی ایس آئی) سعود ی عرب کی فضائی کمپنی سعودی گلف ایئر لائنز نے اپنے بین الاقوامی فضائی روٹس میں تو سیع کے منصوبے کے تحت پاکستان کے چار مختلف شہروں تک فضائی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کی انتظامیہ نے پاک سعودی دوطرفہ فضائی رابطوں کے فر و غ کے سلسلے میں کمپنی نے لاہور، اسلام آباد، سیا لکوٹ اور پشاور سے اپنی فلائٹس شروع کر نے کے حوالے سے اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ 2018 کے آغاز سے بین الا قوامی فضائی روٹس میں توسیع کی جا رہی ہے اور دمام سے پاکستان کے چار شہروں تک اپنے فلائٹ آپریشن کو توسیع دے رہی ہے۔ چیف کمرشل آفیسر کریم مخلوف نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ دمام سے پاکستان کے فضائی مسافروں کےلئے شروع کی جانے والی فضائی سروس سے سفر ی سہولیات دستیاب ہوں گی اور پاکستان سے سعودی عرب کے مختلف شہروں تک ر سا ئی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی اے 320 ائیر بس طیاروں کے ذریعے فلائٹ آپریشن شروع کر رہی ہے جس میں بزنس اور اکانومی کلاس میں مسافروں کے لئے بہترین نشستیں ہوں گی اور ہفتہ وار چار پروا ز یں دمام سے لاہور اور اسلام آباد جبکہ تین پروازیں سیالکوٹ اور پشاور کے لئے دستیا ب ہوں گی۔مزید برآں پاکستان سے آنے والے مسافروں کو دمام ائر پورٹ سے ملک کے دیگر شہروں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی اور حج اور عمرہ کے فضائی مسافروں کو جدہ اور مدینہ شریف تک براہ راست رسائی حا صل ہوگی ۔یہ فیصلہ عمرہ اور حج کے لئے سعود ی عرب آ نے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ فضائی آپریشن کا آغاز یکم مارچ 2018 سے ہوگا۔