شمالی یورپ میں شدید طوفان،حادثات میں7افراد ہلاک، درجنوں

برلن 19جنوری ( آئی این ایس انڈیا )شمالی یورپ میں شدید طوفانی ہواﺅں اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں8افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔آندھی اور طو فان سے جرمنی، نیدرلینڈز اور بیلجیم میں درختوں اور مکا نو ں کی چھتیں اکھڑ گئیں اور بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔نیدرلینڈز میں طوفانی ہواﺅں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ دیئے اور سڑکوں پر چلنے والے بھاری بھرکم ٹرک اور کنٹینر ہوا کے زور سے الٹ گئے۔ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں کے باعث طیارے بھی فضا میں ڈ ا نواں ڈول ہوتے رہے جبکہ ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر 250 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔منہ زور ہوا ئیں گھرو ں کی چھت پر لگی ٹائلز بھی اڑا لے گئیں، یہی نہیں بلکہ راہ چلتے افراد بھی قلابازیاں کھاتے دکھائی دیئے۔طوفانی ہواﺅں کے باعث نیدرلینڈ سے جرمنی کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ آسٹریا میں بھی ٹرین سروس کو معطل کرنا پڑا۔موسم کی شدت کے اثرات انگلینڈ سے رومانیہ تک نظر آئے اور برطانیہ میں بھی مختلف مقامات پر 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواﺅں نے شہریوں کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔دوسری جانب بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں پر درخت گرنے سے انگلینڈ میں ہزاروں گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔