شکھر فٹ، جڈیجہ کو وائرل انفیکشن

ٹان، 03 جنوری (یواین آئی) ہندوستان کے لئے جنوبی افریقہ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ سے دو دن پہلے اچھی اور بری خبر دونوں ہے ۔ سلامی بلے باز شکھر دھون فٹ ہو گئے ہیں جبکہ لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کو وائرل انفیکشن ہو گیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے بدھ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ آل را¶نڈر جڈیجہ گزشتہ دو دنوں سے وائرل کا شکار ہوگئے ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم جڈیجہ کی حالت پر نگرانی رکھے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی وہ کیپ ٹا¶ن میں مقامی طبی ٹیم کے رابطے میں بھی ہے ۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے مقامی طبی ٹیم سے بات چیت کرنے کے بعد جڈیجہ کو اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کا وہاں علاج کیا جا سکے ۔امید کی جا رہی ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں میں مکمل طور صحت مند ہو جائیں گے ۔جڈیجہ کے پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ جمعہ کو میچ کی صبح کیا جائے گا۔ اگر جڈیجہ کھیلنے کے لئے دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو ٹیم کے پاس تین تیز گیند بازوں، آل را¶نڈر ہاردک پانڈیا اور واحد اسپنر کے طور پر روی چندرن اشون کے ساتھ اترنے کا متبادل رہے گا۔ تین تیز گیند بازوں کے لئے ایشانت شرما، بھونیشور کمار، محمد سمیع، امیش یادو اور جسپریت بمراہ کے درمیان مقابلہ رہے گا۔ اس دوران ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز شکھر دھون اپنے ٹخنوں کی چوٹ سے پوری طرح فٹ ہو گئے ہیں اور پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی طرف سے موجود رہیں گے ۔ہندستان کے پاس اب اوپننگ کے لئے مرلی وجے ، شکھر اور لوکیش راہل میں سے انتخاب کرنے کا متبادل رہے گا۔