فیڈرر 14ویں بار کوارٹر فائنل میں، جوکووچ باہر

میلبورن، 22 جنوری (یو این آئی) گزشتہ چمپئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنے خطاب کی دفاعی مہم کو جاری رکھتے ہوئے 14 ویں بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مرد سنگلز کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا لیکن مرد زمرے کے سب سے بڑے الٹ پھیر میں چھ بار کے چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ چوتھے را¶نڈ میں ہار کر باہر ہو گئے ۔ 14 ویں سیڈ جوکووچ کو جنوبی کوریا کے ھیون چنگ نے تین گھنٹے 21 منٹ تک چلے مقابلے میں 7۔6، 7۔5، 7۔6 سے ہرا دیا۔58 ویں رینکنگ کے کوریا کھلاڑی نے پہلے سیٹ کا ٹائ¸ بریک 7۔5 اور تیسرے سیٹ کا ٹائ¸ بریک 7۔3 سے جیتا۔چنگ کا کوارٹر فائنل میں امریکہ کے ٹینس سینڈگرین سے مقابلہ ہوگا۔ 12 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن جوکووچ نے میچ کے دوران اپنی کہنی کی چوٹ کا علاج کرایا جس کی وجہ سے وہ چھ ماہ تک کورٹ سے باہر رہے تھے ۔انہیں مسلسل دوسرے سال کوارٹر فائنل سے پہلے باہر ہونا پڑا ہے ۔گزشتہ سال وہ ڈینس استومن سے دوسرے را¶نڈ میں شکست کھا گئے تھے ۔ دوسری سیڈ فیڈرر نے یہاں راڈ لیور ایرینا میں مرد سنگلز کے چوتھے دور کے مقابلے میں مارٹن فکسووچ کو مسلسل سیٹوں میں 6۔4، 7۔6، 6۔2 سے شکست دی۔انہوں نے یہ مقابلہ دو گھنٹے ایک منٹ میں اپنے نام کیا۔ سوئس کھلاڑی نے 80 ویں رینک ہنگری کے مارٹن کو دن کے پہلے مقابلے میں آسانی سے شکست دی۔فیڈرر نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مارٹن نے اچھا کھیلا۔لیکن مشکل حالات میں آپ کو جلد ہی نئی سوچ کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے ۔اب میں نے جلد مقابلہ ختم کر دیا ہے تو میں اپنی بیوی مرکا کو رات کے کھانے کے لئے باہربھی لے جا سکتا ہوں۔ میچ میں اپنے 20 ویں گرینڈ سلیم کی تلاش میں لگے فیڈرر کا رویہ بھی عجیب دکھائی دیا جو دوسرے سیٹ کے دوران فورہینڈ سے چوکنے کے بعد ایک وقت ہنستے ہوئے بھی دکھائی دیئے لیکن بعد میں انہوں نے مارٹن کے خلاف لمبی ریلیاں کھیلیں۔ انہوں نے 25 سال کے کھلاڑی کے خلاف ایک بھی بریک پوائنٹس کا سامنا نہیں کیا اور 34 ونرس لگائے ۔ساتھ ہی انہوں نے 10 میں سے تین بار حریف کی سروس بریک کی جبکہ ہنگری کے کھلاڑی نے چھ ڈبل فالٹ کئے اور ایک بھی بریک پوائنٹس کامیاب نہیں کرسکے ۔ فیڈرر نے تیسرا سیٹ صرف 31 منٹ میں ہی ختم کر دیا اور اسی کے ساتھ کیریئر کے کل 52 ویں گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل اور میلبورن میں 14 ویں آخری آٹھ میچ میں جگہ بنائی جہاں ان کے سامنے 19 ویں سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹامس بیردچ کا چیلنج ہوگا۔ مرد سنگلز کے چوتھے را¶نڈ کے ایک اور میچ میں چیک کھلاڑی نے 25 ویں سیڈ اٹلی کے فابیو فوگنن¸ کو مسلسل سیٹوں میں 6۔1، 6۔4،6۔4 سے شکست دے کر دو گھنٹے آٹھ منٹ میں جیت پکی کر لی۔سال 2010 کے بعد آسٹریلین اوپن میں اپنی سب سے نچلی سیڈ کے ساتھ اترے بیردچ نے میچ میں 11 میں سے چھ بریک پوائنٹس کو کامیاب کیا اور 37 ونرس بھی لگائے ۔سال 2017 میں زیادہ تر سیزن چوٹ سے متاثر رہے بیردچ کے سامنے اگرچہ اگلا چیلنج آسان نہیں ہونے والا ہے ۔انہیں اب فیڈرر سے کھیلنا ہے جو انہیں گزشتہ سال تیسرے را¶نڈ میں شکست دے چکے ہیں۔اگرچہ چیک کھلاڑی بھی اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں جنہوں نے پہلے سیٹ میں ہی پانچ ایس اور 13 ونرس لگا کر آدھے گھنٹے میں ہی یہ سیٹ نمٹا دیا۔ خواتین کے سنگلز کے مقابلوں میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سمونا ہالیپ نے جاپان کی ناومی اوساکا کو مسلسل سیٹوں میں 6۔3 ،6۔2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔72 ویں رینک کی اوساکا کے خلاف ہالیپ نے غلطیوں کا فائدہ اٹھایا اور دوسرے سیٹ میں 5۔2 سے برتری کے بعد انہوں نے فورہینڈ ریٹرن کے ساتھ اپنے آخری آٹھ میں تیسری بار جیت یقینی کی۔ ایک اور اہم میچ میں سابق چمپئن جرمنی کی انجلک کربر کی بھی کوارٹر فائنل میں واپسی ہو گئی۔ انہوں نے 88 ویں رینکنگ کی سیہ سو وی کو 4۔6 ،7۔5 ،6۔2 سے شکست دی۔21 ویں سیڈ جرمن کھلاڑی کو تائیوان کھلاڑی کی جانب سے کافی چیلنج ملا لیکن 2016 کی چمپئن نے پہلے سیٹ میں پچھڑنے کے بعد دو گھنٹے آٹھ منٹ میں جاکر اپنا ٹکٹ کٹا لیا۔کربر کے سامنے اب یو ایس اوپن فائنلسٹ میڈیسن کا چیلنج ہوگا۔