قزاقستان میں ایک بس میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک

آستانہ 18جنوری ( آئی این ایس انڈیا )وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان میں ایک بس کو آگ لگنے کے سبب اس میں سوار 52 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ قزاقستان کی وزارت داخلہ کے مطابق یہ واقعہ ملک کے شمال مغربی علاقے اکتاو¿ میں پیش آیا۔ بیان کے مطابق بس میں سوار محض پانچ افراد بچ نکلنے میں کامیاب ہو سکے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بس کے مسافر ہمسایہ ریاست ا±زبکستان کے شہری تھے۔