محمد سمیع نے ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل کی وکٹوں کی سنچری

سینچورین ،14جنوری (آئی این ایس انڈیا) ہندو ستانی فاسٹ بولر محمد سمیع نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی اور یہ کارنامہ کرنے والے د نیا کے 182 ویں اور ہندوستان کے 21 ویں گیند بنے ۔سمیع نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسر ے ٹیسٹ میچ کے دوران کیشو کو وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل کے ہاتھوں کیچ کراکر یہ کامیابی حاصل کی۔اپنا 29 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے 27سالہ سمیع 100ٹیسٹ وکٹ لینے والے ساتویں ہندوستانی فاسٹ بولر ہیں۔ ہندو ستانی تیز گیند بازوں میں کپل دیو( 25) اور عرفان پٹھان(28) کے بعد سب سے کم میچوں میں 100 وکٹ حاصل کرنے والے گیند بازوں میں سمیع تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ان تینو ں کے علاوہ ہندوستان کی طرف سے 100یا اس سے زائد وکٹ لینے والے تیز گیند بازوں میں کرسن گھاوری، جواگل سری ناتھ، ظہیر خان اور ایشانت شرما شامل ہیں۔سمیع سے پہلے اس فہرست میں شامل ہونے والے آخری ہندوستانی فاسٹ بولر ایشا نت تھے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برجٹان میں 2011میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔سمیع عالمی سطح پر اس مقام پر پہنچنے والے 109ویں فاسٹ بولر ہیں۔سمیع نے اب تک وطن میں 19 میچو ں میں 62اور بیرون ملک میں دس میچوں میں 38وکٹ لئے ہیں۔