مردان:3 سالہ بچی عاصمہ کے قتل معاملہ میں لرزہ خیز انکشاف

مردان / اسلام آباد 17جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) مردان میں تین سالہ بچی عاصمہ کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشاف سا منے آیا ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا۔ڈی پی او مردان کا موقف تھا کہ بچی کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی، ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپو رٹ چھپائی جارہی ہے۔ بچی کا تعلق غریب خاندان سے ہے جس کا والد بیرون ملک مزدوری کرتا ہے۔ انصاف دلا کر رہیں گے۔مردان کے گا و¿ں گوجر گڑھی کے علاقہ جندر پار سے اتوار کے روز لاپتہ ہونے والی بچی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔اس کیس کے حوالے سے ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خود پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھی ہے جس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشا نہ بناکر قتل کیا گیا ہے۔ اسی لیے رپورٹ چھپائی جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عاصمہ کے خاندان کو انصاف دلانے کے لئے کو شش کی جارہی ہے۔ دو سر ی جانب ڈی پی او مردان میاں سعید کا کہنا ہے کہ بچی کی مو ت گلا گھونٹنے سے واقع ہو ئی ہے، پوسٹ مارٹم میں ریپ کی کوئی نشا ند ہی نہیں کی گئی ہے ۔ دو دن پہلے معصوم عاصمہ کی لاش اس کے گھر کے قریب کھیتوں سے ملی تھی۔