مودی حکومت کی پالیسیاں کسان مخالف ہیں : یشونت

نرسنگھ پور، ۱۱جنوری (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے آج اپنی ہی پارٹی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ نریندر مودی حکومت کی پالیساں کسان مخالف ہیں۔مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور میں مسٹر سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ بی جے پی نے جو انتخابی منشور تیار کیا تھا اس کے مطابق مودی حکومت کام نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشور کی تیاری میں وہ خود بھی شامل تھے اس لئے وہ خود کو بھی قصوروار مانتے ہیں کہ مودی حکومت بی جے پی کے انتخابی منشور کی بنیاد پر کسانوں کو فائدہ نہیں پہنچارہی ہے۔مودی حکومت کی پالیسیوں کو کسان مخالف بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں کسانوں کو پیداوار کا پچاس فیصد فائدہ دلانے کی بات کہی گئی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ایف ڈی آئی کو بھی ملک کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔نرسنگھ پور ضلع میں کسانوں کا صریح استحصال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گنا کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔