نئے سال کے موقع پر سلامتی دستوں کو راج ناتھ کا سلام

نئی دہلی ، یکم جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک میں امن و امان اور خیر سگالی کا ماحول بنائے رکھنے میں پیہم محنت اور جدو جہد کرنے کے لئے نیم فوجی دستوں، پولس اور دیگر سلامتی دستوں کے اہلکاروں کی ستائش کی ہے اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو نئے سال کی مبارک دی ہے۔ اتراکھنڈ میں ہند-تبت سرحدی پولیس کی پیشگی چوکیوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ نئے سال کا جشن منانے کے لئے جانے والے مسٹر راجناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ “فوج، نیم فوجی دستے، پولس فورس اور دیگر سکیورٹی دستوں کی وجہ سے امن و سلامتی کا ماحول پورے ملک میں قائم ہوا ہے ، ان سارے بہادر جوانوں اور افسران کو بھی میں نئے سال کی پرخلوص خواہشات پیش کرتا ہوں”۔ وزیر موصوف ٹوئیٹ کیا کہ “اترکاشی میں آئی ٹی بی پی کے افسران اور جوانوں کے خاندانوں کے ساتھ نئے سال کے موقع پر بڑی اچھی بات چیت ہوئی۔ ہمارے جوانوں کے خاندان انہیں ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر وقت حمایت دیتے ہیں”۔