نئے سال کے موقع پر وزیراعلیٰ کو عوام وخواص کی مبارکباد

پٹنہ،یکم جنوری (تاثیربیورو): نئے سال کے موقع پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرنے کیلئے کئی وزراء، ارکان قانون سازیہ اور دیگر معزز افراد کے علاوہ عام شہری بھی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ ایک انے مارگ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کی مبارکباد قبول کی اور لوگوں کو اپنی طرف سے بھی نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کے ذریعہ پیش کئے گئے پھولوں اور گلدستوں کو بھی قبول کیا۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں کثیر تعداد نوجوانوں اور خواتین کی بھی تھی۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں اسمبلی کے اسپیکر وجئے کمار چودھری، آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، صحت عامہ کے وزیر ونود نارائن جھا، وزیرتعلیم کرشن نندن پرساد ورما، سماجی فلاح کی وزیر منجو ورما، مویشی اور ماہی وسائل کے وزیر پشوپتی کمار پارس، کونسل کے سابق چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ ، سابق اسمبلی اسپیکر اودئے نارائن چودھری، رکن اسمبلی شیام رجک، جنتا دل یو کے ترجمان سنجے سنگھ، رکن کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی ،راج کشور کشواہا اور چھوٹو سنگھ کے علاوہ سابق چیف سکریٹری اور چیف انفارمیشن کمشنر اشوک کمار سنہا، بہار کے انتخابی کمشنر اے کے چوہان، سابق ایڈووکیٹ جنرل رام بالک مہتو، آفات انتظامیہ اتھاریٹی کے نائب چیئرمین ویاس جی اور مختلف محکموں کے پرنسپل سکریٹری کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی رہنما اور عام شہری شامل تھے۔