نڈال اور ووزنیاکی تیسرے دور میں

میلبورن، 17 جنوری (یو این آئی) دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی، اسپین کے رافیل نڈال نے اپنی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا ہے جبکہ خواتین میں دوسری سیڈ کیرولینا ووزنیاکی نے دوسرے دور میں کافی مشقت کے بعد جیت حاصل کی۔ یہاں بدھ کو ٹاپ سیڈ نڈال نے راڈ لیور ایرینا میں اجنٹینا کے لیونارڈو میئر کے خلاف دو گھنٹے 38 منٹ میں لگاتار سیٹوں میں 6۔3۔ 6۔4۔ 7۔6 سے جیت حاصل کرتے ہوئے تیسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا۔ ٹاپ رینکنگ کھلاڑی نڈال نے میچ میں ایک ڈبل فالٹ کیا جبکہ میئر کو چھ ڈبل فالٹ کرنے مہنگے پڑے ۔ اسپینش کھلاڑی نے پہلے سرو پر 80 فیصد پوائنٹ حاصل کئے اور 40 ونرس لگائے ۔ فٹنیس کی فکر کو پیچھے چھوڑکر لے فارم میں کھیل رہے نڈال اب پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لئے 28 ویں سیڈ بوسنیا اینڈ ہرزیگوینا کے دامر جومور سے مقابلہ کریں گے جنہوں نے آسٹریلیا کے جان ملیمین کو 7۔5، 3۔6، 6۔4، 6۔1 سے شکست دی۔ دن کے دیگر میچوں میں فرانس کے جوولفریڈ سونگا کا ،18 سالہ کناڈیائی ڈینس شاپووالوف کے خلاف دوسرے دور کا پانچ سیٹوں تک چلا میراتھن مقابلہ سب سے دلچسپ رہا جس میں 32 سالہ کھلاڑی نے اپنے تجربے سے بالآخر 3۔6، 6۔3، 1۔6، 7۔6، 7۔5 سے جیت اپنے نام کی۔ کناڈیائی کھلاڑی نے تین گھنٹے 37 منٹ تک چلے سخت مقابلے میں 60 ونرس جھونکے ۔ اپنے کیریئر میں 16 ویں پانچ سیٹوں کی جیت کے بعد سونگا نے کہا کہ وہ بہت تھک چکے ہیں لیکن جیت حاصل کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ چھٹی سیڈ مارن سلچ نے پرتگال کے جواو سوسا کے خلاف دوسرے را¶نڈ میں 40 ونرس اور 20 ایس لگاتے ہوئے لگاتار سیٹوں میں 6۔1، 7۔5، 6۔2 سے جیت حاصل کی۔ اگلے میچ میں وہ امریکہ کے ریان ہیریس کے خلاف اتریں گے جنہوں نے 31 ویں سیڈ اروگوے کے پابلو کیوواس کے خلاف 6۔4، 7۔6، 6۔4 سے میچ جیتا۔ دو دن پہلے یو ایس اوپن فانلسٹ کیون اینڈرسن کو ہرانے والے کائل ایڈمنڈ نے ڈینس استومن کو 6۔2، 6۔2، 6۔4 سے ہرایا۔ خاتون سنگلز کے دوسرے دور میں دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی ووزنیاکی نے 1۔5 سے فائنل سیٹ میں پچھڑنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے دو میچ پوائنٹ بچائے اور کروشیا کی نوجوان کھلاڑی جانا فیت کو 3۔6۔ 6۔2، 7۔5 سے ہراکر، پھیر بدل کا شکار ہونے سے بچ گئیں۔ دوسری سیڈ ڈنمارک کی کھلاڑی اب 30 ویں سیڈ ککی برٹینس سے مقابلہ کریں گے جنہوں نے نکول گبس کو 7۔6، 6۔0 سے ہرایا۔ چوتھی سیڈ ایلینا سویتولینا نے بھی ایک سیٹ سے پچھڑنے کے بعد چیک جمہوریہ کی کیٹرینا سنیاکووا کو 4۔6، 6۔2، 6۔1 سے مات دی۔ یوکرین کی کھلاڑی اب اگلے را¶نڈ میں 15 سالہ ہموطن مارٹو کوستک سے مقابلہ کریں گی جنہوں نے آسٹریلین وائلڈ کارڈ اولیویا روگووسکا کو 6۔3، 7۔5 سے ہرایا۔ سال 1997 میں یو ایس اوپن کے تیسرے دور میں پہنچی مرجانا لوسی برونی کے بعد مارٹوں کسی گرینڈ سلیم کے تیسرے دور میں پہنچنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ آسٹریلین اوپن میں گزشتہ برس رنر اپ رہنے والی امریکہ کی وینس ولیمس کو پہلے ہی دور میں گھر بھیجنے والی سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینسس کا سفر تھائی کوالیفائر لکسیا کم کم کے ہاتھوں 1۔6، 3۔6 کی ہار کے ساتھ ختم ہوگیا۔