ٹرمپ پاکستان کی امداد روکنے سے متعلق اراکین کانگریس کو آج مطلع کریں گے

واشنگٹن 4جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) امریکی صدر پاکستان کی امداد رو کنے سے متعلق اراکین کانگریس کو مطلع کر یں گے ، امریکہ کے پاکستان سے نئے مطا لبا ت بھی سامنے آنے کا امکان ہے ۔ پاکستا ن کی امداد روکنے سے متعلق سوال پر تر جما ن وائٹ ہاﺅس سارا سینڈر ز نے کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ ہوتے ہی آگا ہ کردیا جائےگا۔ادھر امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر غور کےلیے پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا۔ ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاکستان کے جوابی بیانیے پرتفصیلی غور کیاجائےگا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز شرکت کریں گے۔قبل ازیں ترکی کے صدر طیب اردوان نے صدر ممنون حسین کو ٹیلی فون کرکے امریکی دھمکیوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔