ٹسٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے10ویں بالربنے اسٹین

کیپ ٹا¶ن، 06 جنوری (یو این آئی) تیز گیندباز ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دنیا کے 10 ویں اور جنوبی افریقہ کے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔ 27 سال کے اسٹین یہاں ہندستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو اوپنر شکھر دھون کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے یہ کامیابی حاصل کی۔میچ میں اترنے سے پہلے اسٹین کے نام 417 وکٹ تھے اور اب انہوں نے 418 وکٹ لے کر ہندستان کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے لئے اب تک 85 ٹسٹ میچ کھیل چکے اسٹین اگر چار وکٹ اور حاصل کر لیتے ہیں تو وہ پہلے فاسٹ بولر شان پولک (421) کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے اپنے ملک کے پہلے بولر بن جائیں گے ۔ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ سری لنکا کے مرلی دھرن کے نام ہے جنہوں نے 133 ٹیسٹ میچ میں 800 وکٹ لئے ہیں۔ ہندستان کے انل کمبلے (132 ٹیسٹ میچوں میں 619 وکٹ) اس صورت میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کپل دیو (131 میچوں میں 434 وکٹ) ساتویں نمبر پر ہیں۔