پاکستان بھی امریکہ کے ساتھ تعاون پر نظرثانی کرسکتا ہے: ملیحہ لودھی

اسلام آباد 3جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے امر یکی مندوب نکی ہی لے کو کرارا جواب دیتےہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی غلطیوں اور ناکامی کا الزام دوسر وں پرنہ ڈالے، امریکہ قدرنہیں کرے گا تو پاکستان بھی تعاون پر نظرثانی کرسکتا ہے۔اقوام متحدہ میں پا کستانی مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی مندوب نکی ہیلے کوانتہائی واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کا امر یکہ سے تعاون کسی امداد کی بنیاد پر نہیں بلکہ قومی مفاد اور اصولوں پر ہے۔اگر پاکستانی تعاون کو سراہا نہیں گیا تو پاکستان اس پر نظرثانی کرسکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ہیں اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں شامل بھی رہاہے۔