ڈیڑھ ہزار سے زائد ترک سرکاری ملازمین بحال

انقرہ 12جنوری(آئی این ایس انڈیا)ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ترک حکومت نے ایک ہزار آٹھ سو تئیس سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال کر دیا ہے۔ سن دو ہزار سو لہ میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے حکومتی کریک ڈاو¿ن کے نتیجے میں ان ملازمین کو معطل کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک ایسا ایپ ڈاو¿ن لوڈ کیا تھا، جو امریکا میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کی طرف سے پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ تاہم گزشتہ سا ل ہی واضح ہو گیا تھا کہ ہزاروں لوگوں نے اس ایپ کی حقیقت کو جانے بغیر ہی اسے ڈاو¿ن لوڈ کیا تھا۔