کے وی آرکالج کرنول میں’پسندسے محنت کرو‘اسکیم کاآغاز

کرنول۔7جنوری(یواین این) کے وی آراومینس کالج کرنول میں’پسندسے محنت کرو‘اسکیم کاآغازکیاگیا،اس اسکیم کا مقصدطلباءمیں حصول علم کاشوق پیداکر نا ہے۔آرآئی اوکرنول پرمیس ورریڈی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے ۔ انہو ںنے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم انسان کوصحیح آنکھ دیتی ہے، علم ہی سے انسان ایک صحیح اوراچھاانسان کہلاتاہے،علم ہی سے انسان ترقی کرسکتاہے،انہوںنے کہاکہ کسی بھی چیزکے حصول کے لئے جبرا نہیںبلکہ شوق سے محنت کرنی چاہئے ،انہو ںنے اسکیم کے ذمہ دارڈاکٹربی شمس الدین کی کاوشوںکودات دی۔پرنسپال لالپانے کہاکہ خوشی سے محنت کرنے سے علم بھی اچھا حاصل ہوگا،محبت کے ساتھ پڑھنے سے حا صل کیاہواعلم تادیررہے گااوراس سے حقیقی معنوںفائدہ ہوگا۔ڈاکٹربی شمس الد ین نے طلباءکونصیحت کی کہ محنت ولگن سے تعلیم حا صل کریںلیکن اخلاق حسنہ کاپورا خیا ل رکھیں۔اس موقعہ پراساتذہ اورطلباءشر یک رہے۔