ہمارے مقاصد ومحاسن ملک بھر کو پسند آئے:ڈاکٹر نوہرا شیخ

نئی دہلی5جنوری(ےو اےن اےن)بلا تفریق مذہب وملت قومی سطح پر آج بیس برسوں سے زیادہ عرصے سے فلاحی وبہبودی کام کر رہی خاتون ڈاکٹرنوہرا شیخ نے اپنی مہیلا امپاورمنٹ پارٹی لانچ کرنے کے مقصد کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقاصد اور حسن خیال کو سن کر پورے ملک بھر سے آراءکے ای میل اور میسیجز آ رہے جس میں بلا تفریق مذہب وملت کام کرنے والی پارٹی کے بارے میں لوگ اپنی دعائیں اور نیک خواہشات سے نواز رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعی ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے ساتھ غریب ومفلس و پچھڑے طبقہ کے افراد کی بہبود کیلئے کام کرنے والی پارٹی ندارد تھی۔ ایسے اچھے کام اور مقصد کو لے کر آگے بڑھنے والی بین الاقوامی سطح پر تعلیم اور بزنس کا لوہا منوالی والی خاتون نوہرا شیخ سے لوگوں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار محترمہ ڈاکٹر نوہرا شیخ نے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ ڈاکٹرنوہرا شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تک ہم نے اپنی پوری توجہ کرناٹک الیکشن کی طرف کیا ہوا ہے ۔ جہاں سے حمایت کرنے والے لاکھوں افراد نے رابطہ کیا۔ مزید اس سے بھی آگے بڑھ کر نا مور اور سماجی کاموں میں بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے افراد ایم ای پی کے پلیٹ فارم سے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نوہرا شیخ نے کہا کہ اگر کسی کو ہماری پارٹی سے منسلک ہونا ہے تو وہ پارٹی ویب سائٹ آل انڈیا ایم ای پی ڈاٹ او آر جی پر جا کر فارم فل کر سکتا ہے۔ جس کے جواب میں ہم لوگوں کو بذر یعہ ای میل کارکن سند فراہم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نوہرا شیخ نے کہا کہ ہماری پارٹی کارکنان نے کرناٹک میں 12نومبر 2017سے ہی الیکشن کی شروعات کر دی تھی، بلکہ اگر کہا جائے تو بجا ہوگا کہ کئی برسوں سے ہیرا گروپ کے کارکنان فلاح وبہبود کے طور پر کرناٹک میں بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں۔ اب مزید اس کام میں تیزی لائی گئی ہے اور ک الیکشن کمپین کے مد نظر کام کیا جا رہا ہے۔ اشتہار وتشہیر کیلئے کیا کچھ انتظام رکھا گیا ہے۔ اس سوال کے جواب میں ڈاکٹر نوہرا شیخ نے کہا کہ ہمارے کارکنان نیشنل لیبل پر زور دار انداز میں کام کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز اور پرنٹ میڈیا کی تمام زبانوں سے ہم مسلسل رابطے میں ہیں اور الحمد اللہ ہماری پارٹی کا تشہیر بچہ اور بزرگ دونوں رضاکارانہ طور پر والہانہ انداز میں کر رہے ہیں۔ کس طرح کے نمائندے آپ اپنی پارٹی کیلئے منتخب کریں گی ۔ اس سوال کے جواب میں ڈاکٹر نوہرا شیخ نے کہا کہ ہم ہندستان بھر میں سیاست کے تئیں بیداری پیدا کریں گے۔ کیونکہ سیاست کا نام سنتے ہی تمام لوگ ڈر جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو کافی غلط اور غیر مناسب میدان ہے۔ لیکن ہم لوگوں کا بھروسا بڑھائیں گے کیو نکہ ہم نے پچھلے دس سالوں سے یہ طے کیا ہے کہ ہم سیا ست میں آنے والے لوگوں سے جرائم کا کلنک ہٹانا چاہتے ہیں۔ ہم ایسے لیڈران اور امید وار منتخب کریں گے جن سے ملک کے تمام افراد مل سکیں اور اگر آدھی رات کو بھی کوئی فرد مدد کیلئے پکارے اس وقت وہ شخص حاضر ہو جائے ایسے امیدوار ہم منتخب کریں گے۔