آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

وراٹ-انشکا نے منایا نیا سال

virat
Written by Taasir Newspaper

ٹا¶ن، 01 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوھل¸ نے اپنی بیوی انوشکا شرما کے ساتھ جنوبی افریقہ کے دورے پر نئے سال کا جشن شاپنگ اور ساتھی کھلاڑی شکھر دھون کے ساتھ کیپ ٹا¶ن کی سڑک پر بھنگڑا ڈانس کرکے بہترین انداز میں منایا۔ وراٹ اور شکھر کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی زیر بحث ہے جہاں وراٹ شکھر کے ساتھ جنوبی افریقہ کی سڑکوں پر ناچتے دکھائی دے رہے ہیں۔دونوں کھلاڑی بھنگڑا کے علاوہ جنوبی افریقہ کی گیتوں پر بھی رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو فینس کی طرف سے کافی پسند بھی کیا جا رہا ہے ۔ ویڈیو کے علاوہ وراٹ اور انوشکا کی تصویر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دونوں کیپ ٹا¶ن کی سڑکوں پر شاپنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔وراٹ انوشکا کے ساتھ جس دکان پر گئے ہیں وہاں پر 50 فیصد رعایت کے آفر کا بورڈ بھی لگا ہے ۔تصویر میں شکھر بھی اپنی بیوی کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصاویر میں وراٹ انوشکا کے ساتھ لنچ کرتے ہوئے شائقین کے ساتھ تصویر بھی کلک کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کپتان وراٹ نے انوشکا کے ساتھ اور بھی بہت سے تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں ۔جس میں وہ اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دے رہے ہیں۔دونوں نے اپ لوڈ کی تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا، “آپ سب کو نئے سال کی نیک خواہشات۔” ہندستان کو جنوبی افریقہ کے دورے پر تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یہاں پانچ جنوری سے شروع ہو رہا ہے ۔ ہندستانی ٹیم اس کے لئے گزشتہ دو دنوں سے مشق کر رہی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper