لندن، یکم جنوری (یو این آئی) انگلینڈ کے اسٹار آل را¶نڈر بین اسٹوکس آسٹریلیا کے خلاف آئندہ 14 جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے ہٹ گئے ہیں اور اب ان کی جگہ ڈیوڈ ملان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ اسٹوکس کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔لیکن برطانیہ کے افسر ستمبر میں برسٹل کے ایک بار کے باہر دیر رات کئے گئے ان کی لڑائی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹوکس ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے دورے پر نہیں جائیں گے اور اب ٹیم میں ان کی موجودگی پولیس کی تحقیقات کی رپورٹ پر انحصار کرے گی۔انگلینڈ کی ٹیم ون ڈے سیریز کے لئے منگل کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ ای سی بی نے ساتھ ہی کہا کہ اسٹوکس کو ہندستان میں منعقد ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔اسٹوکس کو ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے ۔اس کے بعد انہوں نے اس ماہ دسمبر میں نیوزی لینڈ میں گھریلو ٹوئنٹی 20 سیریز سے کرکٹ میں واپسی کی تھی۔