آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

بحرینی شہری ایران کا سفر اختیار نہ کریں: منامہ وزارت خارجہ کا مشورہ

4
Written by Taasir Newspaper

منامہ،۲جنوری(پی ایس آئی)خلیجی ریاست بحرین نے اپنے تمام شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ایران کا سفر اختیار کرنے سے گریز کریں۔بحرین وزارت خارجہ نے پیر کے روز ٹریول ایڈوائس جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایران میں بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والی بے چینی اور سیکیورٹی کی ناپائیدار صورتحال کی وجہ سے اپنے شہریوں کو خبردار کرنا مناسب جانا۔ سفری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں ہونے والے پرتشدد کارروائیوں کے تناظر میں وہاں سفر اختیار کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔وزارت نے ایران میں موجود اپنے تمام شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں ایسا کرتے ہوئے حد درجہ احتیاط سے کام لینے کی تاکید کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper