آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

رونالڈو کی فلم اسٹار بننے کی خواہش

ronaldo
Written by Taasir Newspaper

لندن ، 02 جنوری (یو این آئی)فٹ بال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے فلم اسٹار بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ فٹبال انڈسٹری میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب فلم انڈسٹری میں اپنا جادو چلانے کے خواہاں ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلم انڈسری میں کام کرنا ان کا خواب ہے ۔ریال میڈرڈ کھلاڑی رونالڈو نے دسمبر میں کلب ورلڈ کپ میں اپنی جیت برقرار رکھتے ہوئے پانچواں ‘بیلن ڈی اور ایوارڈ’ اپنے نام کیا جبکہ 32 سالہ رونالڈو کا ریال میڈرڈ کے ساتھ مزید3 سال کا معاہدہ اور باقی ہے ۔ رونالڈو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا فٹبال کیرئیر ایک دن ختم ہو جائے گا، جب میں ریٹائر ہونگا تو یقیناً اچھی زندگی گزاروں گا اور اس کا سبب صرف دولت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہا میں اور دوسرے کام کرونگا، مثال کے طور پر فلموں میں کام میں اپنا مستقبل 27، 28 برس کی عمر سے پلان کر رہا ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper