آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

متالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں شاہ رخ

shahrukh
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ، 02 جنوری (یو این آئی)بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے ٹی وی ٹاک شو ‘ٹیڈ ٹاک'(نئی سوچ) میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ ‘ٹیڈ’ عالمی سطح کا میڈیا ٹاک شو اورکانفرنس برانڈ ہے ، جس کے دنیا کے مختلف ممالک میں مقامی ٹی وی چینلز بھی ‘ٹیڈ’ کے نام سے ٹاک شوز نشر ہوتے ہیں۔ہندستان میں سال 2017 کے آخر میں شاہ رخ خان کی میزبانی میں ‘اسٹار پلس’ پر ‘ٹیڈ ٹاک’ (نئی سوچ) کے تحت پروگرام شروع ہوا۔ ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج کا ‘ٹیڈ ٹاک’ پروگرام آئندہ ہفتے 7 جنوری کو ریلیز ہوگا، تاہم وہ گزشتہ دن یکم جنوری کو شو کی ریکارڈنگ کیلئے پہنچیں۔ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ٹیڈ ٹاک شو میں شاہ رخ خان نے متھالی راج سے ہر وقت کتاب پڑھے جانے سے متعلق بھی سوال کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ دبا¶ سے بچنے کے لیے ہر وقت کتاب پڑھتی رہتی ہیں۔متھالی راج نے وضاحت کی کہ جب وہ کرکٹ میچ کے لیے میدان میں ہوتی ہیں، تو سب کی امیدیں ان سے وابستہ ہوتی ہیں، اور لوگ ان کی طرف ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں، جس وجہ سے وہ دبا¶ میں آجاتی ہیں۔خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان کے مطابق وہ اس دبا¶ سے بچنے کے لیے کرکٹ میچ کے دوران بھی کتاب پڑھتی رہتی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس ہونے والے خاتون ورلڈ کپ میچ کے دوران متھالی راج کی گرا¶نڈ میں ہی کتاب پڑھنے کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔یہ دوسرا موقع ہے کہ متھالی راج شاہ رخ خان کے شو ‘ٹیڈ ٹاک’ میں شریک ہوئی ہیں۔اس سے قبل متھالی راج اسی شو میں کرن جوہر سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔ متھالی راج کے پاس خواتین کرکٹ کے کئی عالمی ریکارڈ بھی ہیں، وہ نہ صرف سب سے زیادہ اسکور کرنے والی کرکٹر ہیں، بلکہ وہ 2 ورلڈ کپ میں ہندستان کی کپتانی کرنے والی بھی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper