آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

مین پوری :ضلع مجسٹریٹ و پولس کپتان نے غرباءمیں کئے کمبل تقسیم

5+5
Written by Taasir Newspaper

مین پوری 02 جنوری(حافظ محمد ذاکر )ضلع کے مجسٹریٹ پردیپ کمار، سپر نٹنڈ نٹ آف پولیس راجیش ایس نے ،تما م یومِ حل کے موقع پرتحصیل صدر (مین پور ی) میں 100 غریب، بے گھر افراد کو کمبل تقسیم کئے،انہوں نے کہا کہ سرد ی کے موسم میں سردی سے حفاظت کے لئے کمبل غریبوں کو راحت پہنچائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ریا ستی حکومت بے بس، غریبوں کو کڑاکے کی سردی سے بچانے کے لئے، ان کی ہر ممکن مد د کرنے کے لئے پابند ہے،کڑاکے کی سردی سے بچا¶ کیلئے اہم مقامات پر الا¶ جلانے ،اور غریب کو کمبل دستیاب کرانے کیلئے کافی مقدار میں فنڈزمختص کیا گیا ہے ، لےکھ پالو کے ذریعے غریبوں کو نشان زدہ کر کے کمبل فراہم کرنے کی کاروائی عمل میں لائی جار ہی ہے ۔مسٹر کمار نے تمام اپنے نائبین ، تحصیلد ارو ں سے کہا کہ وہ دستیاب فنڈز سے علاقے کے ضرورت مندوں کو فوراً اپنی نگرانی میں کمبل تقسیم کرانا یقینی بنائیں ، انہوں نے ا یگزیکٹیو حکام سے کہا کہ وہ اہم مقامات، چوراہوں، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ میں روزانہ الا¶ جلوانے کا بند و بست کریں ،شیلٹر ہاﺅس ( پناہ گاہیں) چالو رہیں ، پناہ گاہوں میں رات میں آرام کر نے والوںکے لئے رضائی گدوںکا معقو ل انتظام کیا جائے، اس موقع پر اہم ترقی افسر وجے کمار گپتا، ذیلی ضلع مجسٹر یٹ صد ر امت کمار، تحصیلدار وغیرہ موجود رہے۔

About the author

Taasir Newspaper