بوکوحرام کے قبضے سے سات سو یرغمالی فرار

موغا دیشو 2جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی طرف سے یرغمالی بنائے گئے سات سو سے زائد افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ نائجیریا کے شمال میں ان افراد کو بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے یرغمال بنا رکھا تھا۔ نائجیریا کی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان یرغمالیوں میں سے زیادہ تر کسان اور مچھیرے تھے، جنہیں ان کے پورے کے پورے خاندانوں سمیت بوکو حرام نے غلام بنا لیا تھا۔ فوجی ترجمان نے جھیل چاڈ کے قریب فوج کے آپریشن کی تعریف کی اور بتایا کہ اسی وجہ سے ان یرغمالیوں کو فرار میں مدد ملی۔