آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

طالبان کی قید سے رہائی پانے والے جوشوا بوئیل کینیڈا میں گرفتار

9
Written by Taasir Newspaper

واشنگٹن 3جنوری ( آئی این ایس انڈیا )عسکریت پسندوں کے ہاتھوں افغانستان سے اغوا کے پانچ سال بعد بازیاب ہونے وا لے کینیڈین شہری کو اوٹاوا میں پولیس نے گر فتار کر لیا ہے۔ ان پر تشدد اور حبسِ بے جا میں رکھنے سمیت متعدد الزامات ہیں۔جوشوا بوئیل کو ان کی اہلیہ کیٹلن کولمین اور ان کے تین بچو ں سمیت گزشتہ اکتوبر میں پاکستانی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ایک کارروا ئی کے دوران بازیاب کرایا تھا۔کینیڈین پولیس کے مطابق انھوں نے 34 سالہ بوئیل کو تشدد کے آٹھ، جنسی تشدد کے دو، حبسِ بے جا میں رکھنے کے دو اور قتل کی دھمکیاں دینے کے ایک الزام کے تحت حراست میں لیا۔تاہم حکام نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ بوئیل نے مبینہ طور پر کن افراد کے خلاف یہ جرم کیا۔بو ئیل کے وکیل ایرک گرینجر نے کہا ہے کہ ان کے مو¿کل بے قصور ہیں اور وہ کبھی بھی ایسی کسی جرم میں ملوث نہیں رہے۔وکیل کا کہنا ہے کہ وہ ان الزامات کے شواہد کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ جوشوا بوئیل کا دفاع کیا جا سکے۔اوٹاوا پولیس نے 30 دسمبر کو ان الزاما ت کے تحت بوئیل کو حراست میں لیا تھا اور وہ اب تک پولیس کی تحویل میں ہیں۔ انھیں بدھ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اغوا کاروں سے بازیابی کے بعد بوئیل اور ان کی امریکی نژاد اہلیہ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک کے شدت پسندوں نے دورانِ تحویل ان کے ایک بچے کو ہلاک کیا جب کہ کولمین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا واضح ہو کہ افغان طالبان ان دعوو¿ں کو قبل میںہی مسترد کر چکے ہیں۔کینیڈا کے ایک مقامی اخبا ر میں کیٹلین کولمین کی طرف سے شائع ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ان الزامات پر کوئی بات نہیں کریں گی لیکن ان کے بقول بوئیل نے جو بدترین پانچ سال گزارے ان کا اثر ان کے دماغ پر ہوا ہے اور وہ نفسیاتی طور پر دباو¿ کا شکار ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper