آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

پیرو میں بس کھائی میں جا گری، ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی

1
Written by Taasir Newspaper

پیرو / شمالی امریکہ 3جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) پیرو میں ایک مسافر بس کھائی میں جا گرنے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس بس کو یہ حادثہ دارالحکومت لیما کے شمال میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک پہاڑی علاقے میں ایک نہایت تنگ سڑک پر ایک ٹرک سے آگے نکلنے کی کوشش میں یہ بس ایک گہری کھائی میں جا گری۔ دشوار گزار راستے کی وجہ سے اس سڑک کو ’شیطانی موڑ‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہاں اس سے قبل بھی کئی بار جان لیوا حادثات پیش آ چکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper