آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

گروگووند جی کے خوابوں کا سماج بنائیں:رگھوور

????????????????????????????????????
Written by Taasir Newspaper

جمشید پور 03 جنوری (تاثیر بیورو) : وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ شری گروگوند سنگھ جی نے انسانوں کو جینے کاسلیقہ بتایا۔ رواداری ، بھائی چارہ اور خیر سگالی پر مبنی ایسے معاشرہ کی تشکیل کا سبق دیا۔ جس میں کوئی بھید بھاﺅ یا اونچ نیچ نہ ہو۔ ایسے مثالی معاشرے کا تصور گرو گوند سنگھ جی نے پیش کیا تھا۔ آئیے ہم آج کے دن انہیں یاد کرتے ہوئے ایسے ہی معاشرے کی تشکیل کا عہد کریں۔ وزیراعلیٰ آج جمشید پور میں سکھوں کے دسویں گرو شری گروگووند سنگھ جی کے 351 ویں پرکاش پرو مہوتسو کے موقع پر کدما گرودوارہ میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرو گووند سنگھ جی نے اپنی ثقافت کا تحفظ کیا اور اس کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔ بھارت اس کیلئے سدا ان کا مقروض اور احسان مند رہے گا۔

About the author

Taasir Newspaper