گلپوشی کے ذریعہ مطالبات رکھنے کا انوکھا انداز

تامل ناڈو03جنوری(پریس ریلیز)فوت ہونےکی سند حاصل کرنے کے لئے درخوا ست دی گئی ، لیکن سرکاری ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق عمرمیں فرق ہونے کی وجہ سے موت کی سند دینے سے انکار کر دیا گیا۔وانمباڈی۔ نینا نگر ساکن جگدیسن کی اہلیہ مہالکشمی نے گز شتہ اگست مہینے میں خودکشی کر لی تھی۔ سرکاری ہسپتال میں ان کی موت واقع ہوئی تھی۔ فوت کی سند حاصل کرنے کے لئے درخواست دی گئی لیکن سرکاری ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق عمر میں فرق ہونےکی وجہ سے موت کی سند دینے سے انکار کر دیا گیا۔ جگدیسن اور ان کے رشتہ دران کی طرف سے عمر کے دستاویزات پیش کرنے کے باو جود موت کی سند دینے سے میونسپل افسران نے انکار کر دیا۔ علاوہ ازیں ملازمین پر یہ بھی الزام ہے کہ سند حاصل کرنے کے خواہاں افراد کے ساتھ بےعزتی سے پیش آئے۔لہٰذا اس ضمن میں تمل ناڈو کانگر یس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے صدر ڈاکٹر جے اسلم باشاہ جگدیسن اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ جلوس کی شکل میں سرکاری ہسپتال پہنچے اور میونسپل منیجر محمد عزیز اور دیگر افسروں کو پھول دے کر گلپوشی کی ۔ اس موقع پر اسلم باشاہ نے افسران سے مطالبہ کیا کہ ضروری دستاویزات پیش کرنے پر مہلوک کے رشتہ داروں کو موت کی سند فراہم کر دی جائے۔ اسلم باشاہ کا کہنا ہے کہ میونسپل افسران کو عوام کے ساتھ نرمی سے پیش آنا چاہئے اور انہیں پریشان نہیں کرنا چاہئے۔