آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

سمستی پور میںیوکو بینک سے52لاکھ کی لوٹ

IMG-20180104-WA0024
Written by Taasir Newspaper

سمستی پور(تنویر عالم تنہا) سمستی پور شہر کے گولہ روڈ واقع یو کو بینک میں نامعلوم جرائم پیشوںنے دن دہاڑے بینک لوٹ کے واقعہ کو انجام دیکر ایک مرتبہ پھر سمستی پور پولیس انتظامیہ کو چنوتی دینے کا کام کیا ۔ملی جانکاری کے مطابق آج قریب 10.30بجے قریب آٹھ کی تعداد میں ہتھیار بند جرائم پیشہ افراد گولہ روڈ واقع یو کو بینک کے دفتر پہنچے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چار جرائم پیشہ افراد نیچے ہی کھڑے رہیں جبکہ چار بینک کے اندر گھسے اور بینک کے عملہ کو یرغمال بنا لیا اور پھر مارپیٹ کرتے ہوئے بینک میں رکھے قریب 52لاکھ روپیہ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ذرائع کی مانیں تو فرار ہونے کے دوقران جرائم پیشوں کے ذریعہ گولی بھی چلائی گئی تاہم گولی چلنے کی تصدیق نہیں ہو سکا ہے ۔ اس ضمن میں پوچھے جانے پر یوکو بینک کے منیجر راکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ آج قریب 10.30بینک کا دروزہ کھلا تو بینک کے صفائی ملازمین صفائی کا کام کر رہے تھے ۔بینک کے عملہ کے اانے کا سلسلسہ شروع ہو گیا تھا ۔اسی درمیان تین سے چار کی تعداد میں جرائم پیشہ افراد بینک میں داخل ہو ئے اور بینک میں موجود سبھی لوگوں کو اسلحہ کا خوف دکھا کر بیچ ہال میں بٹھا دیا اور سبھی لوگوں کی موبائل چھین لی ۔جرائم پیشوں نے اسلحہ کا خوف دکھاتے ہوئے کیش روم کی چابھی کی مانگ کرنے لگے انکار کرنے پر مارپیٹ کی گئی پھر ہم لوگوں کو چابھی لیکر کیش روم تک لے گئے اور بینک میں رکھے قریب 52لاکھ روپئے لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ جاتے وقت جرائم پیشوں نے بینک کے مین گیٹ میں تالا لگا دیا تاکہ لوگ باہر نکل کر شور مچانا شروع نہ کر دے ۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد جاتے وقت بینک میں لگے سی سی ٹی وی کا ہارڈ ڈسک بھی نکال لیا اور اپنے ساتھ لے گئے تاکہ کوئی شواہد نہ مل سکے ۔ادھر ذرائع کا بتانا ہے کہ مقامی لوگوں کو جیسے ہی اسکی اطلاع ملی کہ بینک لوٹ ہو رہی تو کئی لوگوں نے اپنے لائسنسی بندوق سے فائرنگ کی اسی درمیان تاﺅن تھانہ کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی گولی کی آواز سننے کے بعد پولیس کو یہ خدشہ ہوا کہ جرائم پیشہ افراد بینک کے اندر ہی ہیں تو پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کی ۔ بعد میں مقامی لوگوں نے بینک کے مین گیٹ پر لگائے گئے تالے کو کھولا اور پولیس اندر داخل ہوئی اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع پولیس کپتان دیپک آنند، ڈی ایس پی تنویر احمد، تاﺅن تھانہ کے انسپکٹر و تھانہ صدر ایچ ۔این سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملے کی چھان بین کی ۔ضلع پولیس کپتان دیپک آنند نے اس ضمن مٰں پوچھے جانے پر بتایا کہجرائم پیشوں نے آج شہر کے گولہ روڈ واقع یوکو بینک میں دھاوا بول کر لوٹ کے واقعہ کو انجام دیا ہے ۔ پولیس معاملے کی جانچ میں جٹ گئی ہے اور جلد ہی اس واقعہ میں ملوث سبھی جرائم پیشہ افراد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جرائم پیشہ افراد کے فرار ہونے والے راستے کے سبھی تھانہ کو اسکی اطلاع فراہم کر دی ہے اور پولیس کو سخت ہدایت دیتے ہوئے جرائم پیشوں کے ممکنہ ٹھکانے پر چھا پہ ماری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ضلع پولیس کپتان نے اس موقع پر دعوے کے ساتھ کہا کہ جلد ہی اس واقعہ میں ملوث سبھی جرائم پیشہ افراد پولیس کی گرفت میں ہونگے ۔پولیس نے جرائم پیشوں کے ممکنہ ٹھکانے پر چھا پہ ماری شروع کر دی ہے جلد ہی پولیس اس معاملے کا انکشاف کریگی۔ادھر ایک لمبے عرصے کے بعد دن دہارے سمستی پور میں بینک لوٹ کے واقعہ کے رونما ہونے کے بعد لوگوں میں کافی دہشت پایا جا رہا ہے۔ بتادیں کہ قریب دس سال قبل شہر کے وسط میں واقع بینک آف انڈیا میں دن دہاڑے لوٹ کے واقعہ پیش آیا تھا اور آج قریب دس سال کے بعد شہر کے گولہ روڈ واقع یوکو بینک میں دن دہاڑے لوٹ کا واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعہ کے پیش آنے کے بعد شہر کے تاجروں میں مقامی پولیس انتظامیہ کے تئیں غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper