افغان مہاجرین کے قیام میں ایک ماہ کی توسیع کی اجازت

اسلام آباد4جنوری ( آئی این ایس انڈیا )پاکستان نے 14 لاکھ افغان مہاجرین کے ملک میں قیام میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جن کی رہائش کی قانونی حیثیت 31 دسمبر 2017ءکو ختم ہوگئی تھی۔افغانستان اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ساتھ سہ فریقی سمجھوتے کی رو سے، میزبان حکومت نے مہا جرین کے رجسٹریشن کے ثبوت کے کارڈو ں میں ایک سال کی توسیع کی تجویز دی تھی۔وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے بدھ کے روز اسلام آ باد میں وفا قی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں یہ تجویز زیر غور آئی ۔اجلاس کے بعد جا ر ی ہونے وا لے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”تفصیلی بحث کے بعد، (وفاقی) کابینہ نے صر ف ایک ماہ کی توسیع کی اجا ز ت دی ہے، اور اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ ’یو این ایچ سی آر‘ اور بین الاقوامی برادری سے افغان مہا جر ین کی جلد وطن واپسی کا معاملہ اٹھایا جا ئے۔کابینہ نے اس با ت پر زور دیا کہ طویل مدت سے افغان مہاجرین کی میزبانی کے فرائض کی انجام دہی سے پا کستا نی معیشت پر بوجھ بڑھا ہے اور موجودہ صور ت حا ل میں اس کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ پا کستان میں مجموعی طور پر 27 لا کھ کے قر یب ر جسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہا جر ین رہائش پذیر ہیں، جو عشروں سے جاری افغان تنازعے کے نتیجے میں ملک چھوڑ کر یہاں پہنچے ہیں۔