حافظ سعید کی امدادی تنظیم کے خلاف پہلی ایف آئی آر

اسلام آباد 4جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) پاکستان میں حکومت نے جماعت الدعوة پا کستا ن کے حافظ سعید کی فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فاو¿نڈ یشن کے خلاف عملی کارروائی کرتے ہوئے چندہ مانگنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کورال میں جماعت الدعوة کی ذیلی تنظیم فلاح انسانیت کے خلاف درج ہو ا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ غوری ٹاو¿ن کے علاقہ میں ایک مسجد آل سلمان کی بیرونی دیوار پر ایک بینر آویزاں ہے جس میں برما، غزہ اور شام کے مسلمانوں کے لیے سردی میں امداد فراہم کرنے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی تھی۔ اس پر پو لیس نے بینر قبضہ میں لے لیا اور نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔فلاح انسا نیت فاو¿نڈیشن پاکستان میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتی رہی ہے اور جماعت الدعوة پر پا بندی کے باوجود یہ تنظیم آزادانہ طور پر ملک بھر میں کام کررہی ہے اور اسے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔حافظ سعید کا نام عالمی دہشت گردو ں کی فہرست میں آنے کے بعد اور حالیہ دنوں میں اس جماعت کا سیاسی ونگ ملی مسلم لیگ کے نا م سے بننے کے بعد اسکے خلاف ملک کے اندر کا رروائیوں کا آغاز ہوا ہے اور کہا جارہا ہے کہ آئند ہ چند روز میں فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کے تمام فلاحی منصوبے حکومتی کنٹرول میں لے لئے جائیں گے۔