آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 286 پر روکا

aaa
Written by Taasir Newspaper

کیپ ٹا¶ن، 05 جنوری (یو این آئی) تیز گیند باز بھونیشور کمار کی قیادت میں ہندستانی گیند بازوں کے شاندار مظاہرہ کے نتیجے میں میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی باری میں 286 رن بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے مرلی وجئے کا وکٹ کھوکر 16 رن بنالئے تھے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اس کا پہلا وکٹ صفر کے اسکور پر گر گیا۔ یہ وکٹ بھونیشور کمار نے حاصل کیا۔ اس کے بعد بھونیشور کمار نے لگاتار دو اور جھٹکے دیئے۔ مگر بعد میں اے وی ڈیولیئر اور کپتان ڈوپلیسس نے جنوبی افریقہ کی باری کو سنبھالا اور لنچ تک تین وکٹ کے نقصان پر 107 رن بنالئے۔ لنچ کے بعد تین وکٹ پر 107 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اے بی ڈیولیرس نے 59 اور کپتان فاف ڈو پلیسس 37 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔لنچ کے بعد جنوبی افریقہ کو چوتھا جھٹکا ڈیولیرس (65) کے طور لگا۔ٹیسٹ میں اپنا ڈیبو کرنے والے یارکرمین جسپریت بمراہ نے ڈی ولیرس کو بولڈ کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا وکٹ حاصل کیا۔ ڈی ولیرس نے 84 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے ۔اس دوران ڈو پلیسس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 16ویں نصف سنچری مکمل کی۔لیکن وہ بھی ٹیم کے 162 کے اسکور پر ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر ساہا کو کیچ دے بیٹھے ۔ڈو پلیسس نے 104 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے ۔ڈی ولیرس اور ڈو پلیسس نے چوتھے وکٹ کے لئے 114رن کی سنچری شراکت کی۔ بھونیشور نے اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک (43) کو ساہا کے ہاتھوں کیچ کراکر میزبان ٹیم کو چھٹا جھٹکا دیا۔ڈی کوک نے 40 گیندوں پر 43 رن میں سات چوکے لگائے ۔ورنو ن فلینڈر نے 35 گیندوں پر چار چوکوں کے سہار ے 23 رن بنائے ۔فلینڈر کو تیز بولر محمد سمیع نے بولڈ کیا۔ڈی کاک اور فلینڈر نے چھٹے وکٹ کے لئے 60 رن کی ساجھے داری کی۔بھارت کی طرف سے بھونیشور سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے چار وکٹ لئے۔ اشون نے دو اور محمد شمی ،جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ لئے۔

About the author

Taasir Newspaper