آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

ماں باپ کی خدمت کے بعد غریبوں کی خدمت کرنا سب سے نیک کام : ڈاکٹر منوج دیکشت

4+4
Written by Taasir Newspaper

بھوگاﺅں،مین پوری05جنوری(حافظ محمد ذاکر )شدید کپکپا دینے والی سردی کے درمیان غریبوں کو کمبل تقسیم کئے ،محلہ ہتیاپور، میں شیلیش شاکیہ، ہری اوم شا کیہ، سمت شاکیہ نے سماجی تنظیم کی جانب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر منوج دکشت کے ساتھ سو سے زائد غریبوں بے سہارا ، لوگو کو کمبل تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈاکٹر منوج دکشت نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا سب سے بڑا نیک کام ہے ،انسان کو اپنے ماں باپ کے بعد اگر کسی کی خدمت کرنی چاہیے تو وہ غریب بے سہارا ،دکھیاروںکی مدد کر نی چاہیے، انہوں نے تنظیم کے ایک ایک فرد کو اسی طرح نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ دیا۔ شدید سردی کے وجہ سے جمعہ کو بھی لوگوں کو جگہ بجگہ آگ کا سہارا لینے پر مجبور ہونا پڑا،شہر پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر شیام بچن سروج، اور تحصیلدار پرمود کمار کی جانب سے موسم سرما سے بچنے کیلئے شہر کے پرانے آلو منڈی، سبزی منڈی چوراہے ، جین مندر، پیپل منڈی، تھانہ کوتوالی، گھنٹاگھر ترہا، جی ٹی روڈ چوراہا ، رسول آباد چوراہا ،پڑوا چوراہا وغیرہ پر الاﺅ جالوائے ،

About the author

Taasir Newspaper