صحت بہتر ہو رہی ہے، جلد فلموں میں دوبارہ کام شروع کروں گا: امیتابھ

ممبئی ،۵جنوری(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان کی صحت بہترہورہی ہے اور وہ جلد ہی فلموں میں دوبارہ کام شروع کریں گے۔ میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن کو گزشتہ ہفتے بائیں کندھے میں شدید درد کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا جس پر اداکار امیتابھ بچن کا اپنے بلاگ پر کہنا ہے کہ پرانے زخم کی وجہ سے بائیں کندھے کے روٹر کپ میں شدید درد کا سامنا تھا لیکن میری صحت اب پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور جلد ہی اپنے پاو¿ں پر کھڑاہوں گا اورایکشن میں نظر آو¿ں گے۔ اداکار امیتابھ بچن فلم ”102 ناٹ آو¿ٹ “ اور ” ٹھگز آف ہندوستان “ میں دکھائی دینگے۔