آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کی شرکت کا امکان

6
Written by Taasir Newspaper

پیانگ یانگ 6جنوری (آئی این ایس انڈیا ) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں شمالی کوریا کے نمائندے نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ ا±ن کا ملک جنوبی کوریا میں ہونے والی سرمائی اولمپک گیمز میں شریک ہو سکتا ہے۔ شمالی کوریائی اہلکار نے رپورٹز کے ساتھ چین کے بیجنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا۔ یہ اہلکار چینی دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہو گا تا کہ وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہو سکے۔ شمالی اور جنوبی کوریا نے حال ہی میں خصوصی رابطے کی ہاٹ لائن بھی دوبارہ بحال کر دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper