آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

سڈنی ٹسٹ پرآسٹریلیا کی گرفت مضبوط،خواجہ نے بنائے 171رن

khwaja
Written by Taasir Newspaper

، 6 جنوری (یو این آئی) عثمان خواجہ کی زبردست سنچری والی اننگز اور شان مارش کے بہترین ناٹ آ¶ٹ 98 رن کی بدولت آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ایشیز ٹسٹ کے تیسرے دن سنیچر کو چار وکٹ پر 479 رن بناکر انگلینڈ پر اپنا شکنجہ کس لیا ہے ۔ آسٹریلیا کو اب 133 رن کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کے چھ وکٹ باقی ہیں۔ خواجہ نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ساتھ 188 رن اور مارش کے ساتھ 101 رن کی شراکت داری کی۔ خواجہ نے 381 گیندوں میں 171 رن کی اننگز میں 18 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ خواجہ ٹیم کے 375 کے اسکور پر آ¶ٹ ہوئے ۔ اسمتھ 83 رن بناکر لنچ سے پہلے آ¶ٹ ہوئے ۔ انہوں نے 158 گیندوں کی محدود اننگز میں پانچ چوکے لگائے ۔ اسٹمپ کے وقت مارش 207 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 98 اور ان کے بھائی مشیل مارش 87 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے جارحانہ 63 رن بناکر کریز پر تھے ۔ آسٹریلیا نے مضبوط برتری حاصل کرکے ایشیز میں 4۔0 کی فتح کی جانب قدم بڑھا دیئے ہیں۔ مارش برادرس نے آخری سیزن میں ناٹ آ¶ٹ 104 رنوں کا اضافہ کیا۔ دونوں نے آخری گھنٹے میں چوکوں کی بوچھار کرکے انگلش گیند بازوں کے پرخچے اڑا دیئے ۔ میچ کا تیسرا دن مکمل طور پر خواجہ کے نام رہا جنہوں نے 91 رن سے آگے کھیلتے ہوئے اپنی سنچری پوری کی لیکن وہ معمولی فرق سے اپنے 174 کے بہترین اسکور کو پیچھے چھوڑنے سے محروم رہ گئے ۔ ان کی انگلینڈ کے خلاف یہ پہلی سنچری تھی۔ خواجہ نے اس سنچری والی اننگز کے ساتھ 29 ویں ٹسٹ میں اپنے 2000 رن بھی پورے کرلئے ۔ خواجہ لیگ اسپنر ٹام کرین کی گیند پر اسٹمپ ہوئے ۔اس طرح 20 سالہ کرین نے اپنا پہلا ٹسٹ شکار کیا۔ آسٹریلیا نے صبح دو وکٹ پر 193 رن سے اپنی اننگز آگے بڑھائی۔ کپتان اسمتھ 44 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 83 رن بناکر لنچ سے پہلے آ¶ٹ ہوئے ۔ اسمتھ کو اسپنر معین علی نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ اس طرح اسمتھ سیریز میں اپنی چوتھی سنچری بنانے سے محروم رہ گئے ۔ وہ سیریز میں اب تک 137.4 کے اوسط سے 687 رن بناچکے ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمس اینڈر سن، اسٹورٹ براڈ، معین علی اور ٹام کرین نے بالترتیب 52، 70، 125 اور 135 رن دیکر ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

About the author

Taasir Newspaper