آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

میسا کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے میں بھی چارج شیٹ

misa
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ،6جنوری(آئی این ایس انڈیا) چارہ گھوٹالہ معاملے میں قصوروار بہار کے سابق وزیراعلیٰ اورراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ میسا بھارتی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ED) نے بڑی کارروائی کی ہے۔ای ڈی نے80 ہزار کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں لالو کی بیٹی میسا بھارتی اور ان کے شوہر شیلیش کمار کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس معاملے میں لالو کی بیٹی میسا بھاری اور دامادسلیش کماراہم ملزم ہیں۔گزشتہ کئی ماہ کے لئے ای ڈی اس کیس میں کارروائی کر رہی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ 23 دسمبر کو ای ڈی نے میسا اور اس کے شوہر شیلش کمار کے خلاف پہلا چارج شیٹ داخل کیا ہے۔غور طلب ہے کہ لالو کی بیٹی میسا بھارتی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی پہلے ہی کئی ٹھکانوں پرچھاپے ماری کر چکی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper