آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

ولیمسن کی شاندار سنچری سے نیوزی لینڈ کی پاکستان پر جیت

pakistan
Written by Taasir Newspaper

ویلنگٹن، 6 جنوری (یواین آئی) کپتان کین ولیمسن (115) کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہفتہ کو بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت 61 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ نے 50 اوور میں سات وکٹ پر 315 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔پاکستان نے 30.1 اوور میں چھ وکٹ پر 166 رن بنائے تھے کہ پھر بارش آنے کی وجہ سے کھیل ممکن نہیں ہو سکا اور نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت فاتح قرار دیا گیا۔ ولیمسن نے 117 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 115 رن بنائے جس کے لئے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ مارٹن گپٹل نے 48، کولن منرو نے 58 اور ہنری نکولس نے نے 50 رن بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 61 رن پر تین وکٹ لئے ۔ پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز فخر زماں ہی جدوجہد کرتے ہوئے نظر آئے جنہوں نے 86 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 82 رن کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی نے 22 رن پر تین وکٹ اور ٹرینٹ بولٹ نے 35 رن پر دو وکٹ حاصل کیے ۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔کیوی اوپنرز کولن منرو اور مارٹن گپٹل نے اپنی ٹیم کو 83 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب منرو 58 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پاکستانی کپتان کے ہاتھوں کیچ ہوئے ۔ پاکستان کو جلد ہی دوسری وکٹ لینے کا موقع اس وقت ملا جب فہیم اشرف کی گیند پر 26 رنز بنانے والے کین ولیمسن کے بلے کا باہری کنارہ لیتی ہوئی گیند کپتان سرفراز کے پاس پہنچی جو کیچ تھامنے میں ناکام رہے ۔ اس کے بعد مارٹن گپٹل اور کپتان ولیمسن نے دوسری وکٹ کیلئے 73 رنز جوڑ کر اسکور کو 156 تک پہنچا دیا، فخر زمان نے گپٹل کی اننگز کا خاتمہ کیا جنہوں نے 48 رنز بنائے ۔راس ٹیلر اور ٹام لاتھم بالترتیب 12 اور تین رنز ہی بنا سکے لیکن ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ون ڈے کرکٹ میں اپنی 10ویں سنچری اسکور کر کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے ہنری نکولس کے ہمراہ پانچویں وکٹ کیلئے 90 رنز جوڑے اور 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ ہنری نکولس نے 43 گیندوں پر 50 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے حسن علی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے جبکہ رومان رئیس، محمد عامر، فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اننگز کے پہلے ہی اوور میں ٹم سا¶دی نے لگاتار دو گیندوں پر اظہر علی اور بابر اعظم کو آ¶ٹ کر کے پاکستان کو بڑے نقصان سے دوچار کیا۔اسکور ابھی تک 13 تک ہی پہنچا تھا کہ ٹرینٹ بولٹ نے محمد حفیظ کی اننگز کا خاتمہ کردیا لیکن مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب شعیب ملک 13 رنز بنانے کے بعد سا¶دی کی تیسری وکٹ بن گئے ۔ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد بھی مشکل وقت میں ٹیم کا سہارا نہ بن سکے اور صرف سات رنز بنانے کے بعد ٹوڈ ایسٹل کا شکار بنے ۔اس موقع پر فخر کا ساتھ نبھانے شاداب خان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 78 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کے ازالے کی کوشش کی لیکن کین ولیمسن اس شراکت کو توڑنے کیلئے ٹرینٹ بولٹ کو لائے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے شاداب کو پویلین رخصت کیا جنہوں نے 28 رنز بنائے ۔ فہیم اشرف اور فخر زمان نے 30.1 اوورز میں اسکور کو 166 تک پہنچایا ہی تھا کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا اور مستقل شدید بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میچ میں 61 رنز سے فاتح قرار پائی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آٹھ جنوری کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نیلسن شہر میں ہو گا۔

About the author

Taasir Newspaper