پانڈیا سنچری سے چوکے،بھارت 209پر آو¿ٹ

کیپ ٹا¶ن، 06جنوری (یو این آئی) ہاردک پانڈیا 93 اور بھونیشور کمار (25) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندستانی ٹیم یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی باری میں209رن بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔اس طرح جنوبی افریقہ کو پہلی باری کی بنیاد پر 77رنوں کی غیرمعمولی سبقت حاصل ہوگئی۔ دوسری اننگ میں بھی جنوبی افریقہ نے تیز اور مضبوط شروعات کی ہے۔ اس سے قبل ہندستان نے میچ کے دوسرے دن لنچ کے بعد چار وکٹ پر 76 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ چتیشور پجارا نے 26 اور روی چندرن اشون نے 12 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ لنچ کے بعد ہندستان اپنے 76 رن کے اسکور کو آگے نہیں بڑھا پایا تھا کہ فاسٹ بولر ورنون فلینڈر نے پجارا (26) کو کپتان فاف ڈو پلیسس کے ہاتھوں کیچ کراکر مہمان ٹیم کو پانچواں جھٹکا دے ڈالا۔پجارا نے 154 منٹ کریز پر گزارنے کے بعد 92 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے ۔ اس کے بعد فلینڈر نے اشون (12) کو وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندستان کا چھٹا وکٹ آ¶ٹ کر دیا۔اشون نے 31 گیندوں پر دو چوکوں کے سہارے 12 رن بنائے ۔تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے ردھمان ساہا (0) کو ایل بی ڈبلیو کر مہمان ٹیم کا ساتواں وکٹ گرا دیا۔ ہندستان کے سات بلے باز آ¶ٹ ہونے کے بعد پانڈیا (ناٹ آ¶ٹ 81) نے بھونیشور کمار (24) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 93 رن کی ناٹ آ¶ٹ ساجھے داری کرکے چائے کے وقفہ تک ہندوستان کا اسکور سات وکٹ پر 185 رن تک پہنچا دیا۔پانڈیا کی ٹیسٹ کیریئر میں یہ دوسری نصف سنچری ہے ۔ چائے کے وقفہ کے وقت پانڈیا 68 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکا لگا کر 81 اور بھونیشور 65 گیندوں پر چار چوکوں کی بدولت 24 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ہندستان اب جنوبی افریقہ کے اسکور سے 101 رن پیچھے ہے جبکہ اس کے تین وکٹ باقی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے لئے فلینڈر چائے کے وقفہ تک تین وکٹ، اسٹین دو وکٹ، مورکل ایک وکٹ اور ربادا ایک وکٹ لے چکے ہیں۔ اس سے پہلے مسٹر بھروسہ مند بلے باز چتیشور پجارا (ناٹ آ¶ٹ 26) اور روی چندرن اشون (ناٹ آ¶ٹ 12) کی اننگز کے سہارے ہندستان نے لنچ تک اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 76 رنز بنا لئے تھے ۔ ہندستان نے اپنے کل کے اسکور تین وکٹ 28 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔پجارا نے پانچ اور روہت شرما نے صفر سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ ہندستان اپنے کل کے اسکور میں 29 رنز کا ہی اضافہ کر پایا تھا کہ کیگسو ربادا نے روہت شرما (11) کو ایل بی ڈبلیو کر ہندستان کو چوتھا جھٹکا دے ڈالا۔روہت نے 95 منٹ تک کریز پر ٹکنے کے بعد 59 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز بنائے ۔روہت اور پجارا کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 30 رن کی شراکت ہوئی۔روہت کا وکٹ ٹیم کے 57 کے اسکور پر گرا۔روہت کے آ¶ٹ ہونے کے بعد بلے بازی کے لئے اوپر بھیجے گئے روی چندرن اشون نے پجارا کے ساتھ مل کر لنچ تک ہندستان کو کوئی اور نقصان نہیں ہونے دیا۔ دوپہر کے کھانے کے وقت پجارا 91 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 26 اور اشون 23 گیندوں پر دو چوکوں کے سہارے 12 رن بنا کر کریز پر موجود تھے ۔
۔