گریش جویال کے ہاتھوںغریبوں میں گرم کپڑے تقسیم

نئی دہلی06جنوری (پریس ریلیز)امپھال کے یریپوک کلہل علاقہ میں آج مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر اور چیف ایڈیٹر روزنامہ پیغام مادر وطن گریش جویال نے مدرسہ کے بچوں سمیت نو احی علاقہ کے غریب ومفلس افراد میں گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کئے ۔ گریش جویال کے تین روزہ منی پور دورے کے موقعہ پر اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ساتھ میں ڈاکٹر طاہر اورسید ہدایت اللہ نے بھی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام کا انعقاد میڈیا برادری کی مو جودگی میں تقریبا ڈیڑھ سو نواحی علاوہ کے افراد کی حاضری میں منعقدکیا گیا۔ واضح رہے کہ گریش جویال مسلسل 12ربیع الاول سے آج تک فلاحی کاموں کیلئے ملک کے الگ الگ حصوں میں سفر کر ر ہے ہیں۔ دہلی سے شروع کئے گئے غریبوں کیلئے گرم کپڑوں ، رضائی اور کمبل تقسیم پروگرام کی شروعات معزز رہنما جناب اندریش کمارنے سمبولک کے طور پر کیاتھا ۔بعد میں ملک بھر میں مسلم راشٹریہ منچ کے کا رکنان نے گرم کپڑوں اور رضائی کمبل کی تقسیم پروگرام کیا اور لاکھوں کی تعداد میں محتاج اور مفلس افراد کو اس مہم کا فائدہ پہنچایا۔ ان باتوں کی معلومات گر یش جویال نے منی پور سے جاری ایک بیان میں دیا ہے ۔ امپھال میں منعقدہ پروگرام میں گریش جویال مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شر کت کررہے تھے۔ جس میں تمام حاضر ین کو خطاب کر تے ہوئے گر یش جویال نے کہا کہ اللہ نے انسان کو دنیا میں دو و جوہا ت کی بنا پر پیدا فرمایا ہے۔ ایک دعا اور دوسرے ہمدردی۔ اللہ نے انسا ن کو ہمدرد بنا کر بھیجا ہے ۔ خدمت کے جذبہ سے جنت ملتی ہے اور خلق کے جذبہ سے انسانی روادای کو فروغ ملتا ہے۔ گریش جو یا ل نے مزید کہا کہ کمبل تقسیم میں ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک شے ہے جس کی ایک قیمت ہے لیکن اس کے بدلے میں انسان ہمیں دعائیں دیتا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں لگا سکتا اور وہ انمول ہوتا ہے۔ گریش جویال نے کہا کہ ہم علم ہنر اور تجارت کے فروغ کیلئے ہمہ جہت کام کر تے ر ہنے کا عہد کرتے ہیں۔ اور کوشش کرتے ہیں کہ ملک میں تمام طرح کی امن کا قیام ہو۔ پرایا پن ختم کرنا ہے۔ اور اپنا پن بڑھانا ہے ۔ گر یش جویال نے بتایا کہ مسلم راشٹریہ منچ اپنے قیام کے اول دن سے آج تک ملک کا سپاہی ہو نے کے ناتے اس طرح کے پروگرام منعقد کرتا ر ہتا ہے۔ اور مسلم را شٹریہ منچ کے عہدیداران اور کارکنان اس فراق میں ہمیشہ رہتے ہیں کہ کس طرح سے ملک میں بسنے والے برادران کو سکون پہنچایا جائے کیونکہ ہمارا ملک امن اور شانتی کا گہوارہ تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ نبی کریم ﷺ کو سرزمین ہندستان سے سکون اور خوشبودار ٹھنڈی ہوائیں محسوس ہوتی تھیں۔ اور یہ بات روز روشن کی طرح عیا ں ہے کہ ہمارا ملک نبیوں، ولیوں، رشیوں منیوں اور بزرگ ہستیوں کی گہوارا رہا ہے ۔ جہاں سے تمام دنیا بھر کو بھائی چارہ کا پیغام پہنچتا ہے۔ ہمارا بھارت دنیا کا وہ اکیلا ملک ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں کنبے قبیلے اور مذا ہب ہنسی خوشی شیر وشکر کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں۔ دعاکریں کہ یہ امن کا گہوارہ یوں ہی ہنستا کھیلتا تمام ملک بھر کی آبادی کو سکون پہنچاتا رہے ۔