آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

اجتماعی شادی پرغریب بچیوںکو ملیںگے 30 ہزار:رگھوور

????????????????????????????????????
Written by Taasir Newspaper

رانچی 07 جنوری (تاثیر بیورو): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ ریاست کی بڑی آبادی غریب ہے۔ انہیں اپنے بچوں کی شادی فکر ہے۔ 18 ہزار یتیم بچے ہیں۔ ان کی زندگی میں بدلاﺅ لانا ہے۔ سماج اور سرکار مل کر کام کریں تو انہیں ترقی کی دھارا میں لاسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ آج شری کرشن پرنامی سیوا دھام ٹرسٹ اور دینک جاگرن کے زیر اہتمام 108اجتماعی شادی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ بے سہارا اور معذور بچوں کی دیکھ بھال اور اسپتال کےلئے حکومت راجدھانی کے قریب پانچ ایکڑ زمین دے گی۔ اس کے علاوہ غریب خاندان کی بچیوں کو اجتماعی شادی پر 30 ہزار روپئے کی اقتصادی مدد دی جارہی ہے۔ ہماری حکومت غریبوں کی حکومت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے بھی غریبی دیکھی ہے اس لئے غریبوں کا درد جانتا ہوں۔ اقتصادی طور سے کمزور ماں باپ کو اپنے بچوں کی شادی کیلئے زمین ،جائیداد، زیورات گروی رکھنے پڑتے ہیں۔ اس طرح کے انعقاد سے اقتصادی طور پر کمزور لوگوں کو تقویت حاصل ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper